Chitral Times

انتقال پُر ملال،گردوں کے مرض میں مبتلانوجوان صدیق احمد انتقال کرگئے

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صدیق احمد ولدرفیق احمد( آف بکرآباد ) طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ۔ وہ کئی عرصوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ اُن کی نماز جنازہ آج بدھ کے دن بعد ازنماز عصر بکرآباد بالا میں ادا کی گی۔ان کی عمر تقریبا 22سال تھی۔ ان کے گردوں کی ٹرانسپلانٹ کیلئے ان کے والدو دیگر رشتہ داروں نے بے انتہا کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

siddiq ahmad bakerabad for help

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4632

بونی کے معروف شخصیت پولو کوچ دل محمد خان المعروف دلی لال انتقال کر گئے

Posted on

بونی ( جمشید احمد)بونی کے معروف شخصیت پولو کوچ دل محمدخان المعروف دلی لال انتقال کرگئے ان کی عمر تقریبا اسی سال تھی۔وہ مصباح الدیں ، مکرم الدیں کے چچا اور سابق صدر تحریک حقوق عوام مستوج منیجرسر فراز علی خان کے سسر تھے اس کے علاوہ مرحوم پولو کوچ بھی رہ چکے تھے ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد از نماز ظہر بونی لشٹ میں ادا کی جائے گی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4517

انتقال پر ملال، ڈاکٹر سلیمہ حسن کی والدہ انتقال کرگئیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سینئر ڈاکٹر سلیمہ حسن ( ڈسٹرکٹ گائنی کالوجسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ) کی والدہ ماجدہ گزشتہ دن شیر پاؤ ہسپتال پشاور میں انتقال کرگئیں۔ انھیں پشاور سے چترال پہنچاکر اتوار کے روز آبائی قبرستان بونی چارویلاندہ میں سپرد خاک کردیاجائیگا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھی اور گزشتہ دو ہفتوں سے پشاور میں داخل تھیں ۔ وہ حیدر علی ڈینٹسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال،مسرور علی ، منظور علی انسپکٹر اے ایس ایف اور اشفاق علی LAPHکے بھی والدہ اور وقار علی سابق ضلعی صدر پی پی پی یوتھ ونگ، حسین علی انسپکٹر پاکستان پوسٹ، الواعظ شمس الرحمن اور عباد کی چچی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
4146

انتقال پرملال ، نوجوان سائنٹسٹ محسن اللہ سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپر د خاک 

Posted on
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )چترال کے قابل فخر فرزند جونیئر سائنٹسٹ اور سکالر محسن اللہ خان ولد سورم خان ساکنہ سنگور لوٹدہ کو کل بروز بدھ ان کے آبائی گاؤں سنگور میں سپرد خاک کر دیا گیا -مرحوم یکم جنوری بروز اتوار کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا – محسن اللہ کی رحلت سے پاکستان ایک نوجوان سکالر سے محروم ہو گیا – مرحوم محسن اللہ نوجوان کالم نگار اور مصنف فدا الرحمن کا بھانجا تھا –
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
4087

انتقال پرملال، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال غلام مصطفی استاد کی اہلیہ انتقال کرگئی

Posted on

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال غلام مصطفی استاد کی اہلیہ گزشتہ دن کراچی ہسپتال میں انتقال کرگئیں ۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھی۔ انھیں بذریعہ ہوائی جہاز پشاور پہنچا کر چترال کیلئےء روانہ کردی گئی ہے۔ اور انھیں کل بروز بدھ چترال پہنچاکر آبائی قبرستان چوئنچ مستوج میں سپر د خاک کردیا جائیگا۔ وہ اعجاز علی Summitبینک چترال اورفاروق علی و آصف علی کی والدہ محترمہ تھیں۔ انکی عمر تقریبا 55برس تھی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3679

انتقال پر ملال، حاجی عبد المتین انتقال کرگئے

Posted on

چترال (انتقال پر ملال) چترال کے معروف تاجر حاجی عبدالمتین ولد حاجی مجید خان مختصر علالت کے بعد جمعہ کے دن سہ پہر انتقال کرگئے ۔ انہیں ہفتے کے دن ان کے آبائی قبرستان چیو ڈوک میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ انکی عمر تقریبا 89برس تھی۔ نماز جنازہ ہفتہ کے دن بعد از نماز ظہرشاہی مسجد چترال میں ادا کی جائیگی۔ وہ چترال میں روزنامہ آئین کے بیورو چیف بشیر حسین آزاد ، حاجی افضل خان، عبدالرؤف، مہتاب حسین کے والد بزرگوار تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3484

انتقال پر ملال، شہزادہ ریاض جیلانی آف بمباغ انتقال کرگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شہزادہ ریاض جیلانی آف بمباغ کوشت اتوار کے روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے ۔ انھیں 11دستمبر بروز پیر دن کے 2بجے آبائی قبرستان بمبا غ میں سپر د خاک کیا جائیگا۔ وہ میجر ریٹائرڈ شہزادہ غلام جیلانی کا سب سے بڑا بیٹا، شہزادہ نثار جیلانی

اورڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی کا بڑا بھائی اور سابق گورنر شہزادہ خدیو الملک موڑکہو کے پوتا تھے۔ مرحوم ریاض جیلانی ایچی سن کالج لاہور اور ایڈورڈ کالج پشاور کے گریجویٹ تھے۔ وہ کچھ عرصے کیلئے امریکن کونسلیٹ پشاور کے ساتھ بھی منسلک تھے۔ ان کے لواحقین میں بیٹا شہزادہ عمر ریاض جیلانی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
3035

بونی ، انتقال پر ملال، محمد یونس لال انتقال کرگئے

Posted on

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)خیبر پختونخوا میں زبان وادب کی ترویج کے لئے کوشان ادارہ مادر ٹانگ انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(ایم آئی ای آر) کے ڈائرکٹرفرید احمد رضا کے والد محمد یونس طویل علالت کے بعدگرشتہ رات انتقال کرگئے جسے جمعرات کے روز آبائی قبرستان بونی میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ ان کی عمر 78برس تھی ۔ وہ جماعت اسلامی کے رہنما اور بونی کے معروف سماجی شخصیت محمد دبورخان کے چھوٹے بھائی تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1892

انتقال پر ملال

Posted on

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج پرکوسپ کی معروف شخصیت سید رحمت علی شاہ گزشتہ دن انتقال کرگئے ۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔انکی عمر تقریبا 80برس تھی۔ انھیں آبائی قبرستان مستوج توق میں سپر د خاک کردیا گیا ۔ وہ سید شہاب الدین سینئر کلرک محکمہ ایجوکیشن چترال اور رحمت رسول حال ملیشیاء کے والد بزرگوار تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
693