The Voice of Chitral since 2004
Monday, 26 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ایم ایم اے کی بحالی پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہش کا نتیجہ ہے۔۔مولانا چترالی

Posted on
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ) ایم ایم اے کی بحالی پاکستان کے کروڑوں عوام کی خواہش کا نتیجہ ہے دینی ووٹ تقسیم ہونے سے اسلام اور امت مسلمہ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے دینی جماعتوں کا اتحاد سیکولر طبقہ کیلئے سیا سی موت کا پیغام ہے علما ء کرام اور دینی طبقہ اس کی مخالفت کر کے سیکولر طبقہ کو تقویت دے رہے ہیں یہ کونسا انصاف ہے کہ جماعت اسلامی اور جمعیت العلما ء اسلام (ف) اور دیگر دینی جماعتوں کا اتحاد اسلامی نہ ہو اور انتخابی اتحاد کا نام دیا جائے جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ جمعیت علماء اسلام(س)کے اتحاد کو اسلامی قرار دیا جائے دینی جماعتوں کے قائدین محتا ط انداز میں بیان بازی کریں بصورت دیگر ان کے یہ بیانات خود ان کیلئے سبکی کا باعث بنیں گے سیکولر طبقہ کا اصل مقاصد ہی دینی طبقوں کو لڑانا ہے یقینًا ہم اسلام کو آباد رکھنے کیلئے اسلام آباد چاہتے ہیں اگر مزید اسلام آباد سے دینی جماعتوں کو دور رکھا گیا تو یہ سیکولر طبقات اسلام کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کو بھی تباہ برباد کر کے رکھ دیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جمعیت علما ء اسلام (س)کے رہنما مولانا یوسف شاہ کے شائع شدہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
4133

صوبائی حکومت بلا تاخیر دروش کے متأثرین کی بھر پور مالی امداد کا اعلان کر ے۔۔۔مولانا چترالی

Posted on

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) این اے ۳۲ چترال۔NA32 کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امید وار اورسابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے دروش چترال میں پیش آنے والے آتش زدگی کے واقعہ پر نہایت غم و افسوس اور متأثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت بلا تاخیر متأثرین کی بھر پور مالی امداد کا اعلان کر ے تاکہ متأ ثرین کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے کہا کہ ساٹھ(60 ) دکانوں اور کئی گھروں کا جل کر راکھ ہونا بہت ہی عظیم اور دلخراش واقعہ ہے ایسے واقعات کے رونما ہوتے ہی صوبائی حکومت کو خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے فورًا حرکت میں آنا چاہئے اور متأثرین آتشزدگی ا ور آفات کی مکمل بحالی اور آنسو پونچھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا حکومت کی بنیا دی ذمہ داری ہے محض اخباری بیانات جاری کر کے حکومت متأثرین کے زخموں پر نمک پا شی نہ کرے حکومت مکمل سماجی تحفظ کے اقدا مات اُٹھا کرمستقبل میں بھی ایسے حادثات کی روک تھام کا بند و بست کرے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
1995