The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اظہار تشکر۔۔۔۔۔۔۔۔اہالیان بکرآباد

Posted on

چترال ( ارشاد اللہ شاد ) ہم اہالیان بکرآباد ان تمام عزیزو اقارب، دوست احباب، مخیر حضرات کا ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے نوجوان صدیق احمد ( مرحوم ) کے علاج و معالجے میں جانی و مالی معاونت کی ۔ جس طرح ہمارے ساتھ اس عظیم دکھ کو کم کرنے میں مدد کی وہ قابل تحسین ہے۔ لیکن زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ دو دن پہلے بھائی صدیق احمد کا انتقال ہوگیا، اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائیں اور جملہ خاندان کو اس کڑی آزمائش میں صبر جمیل عطا فرمائیں۔ اور آپ سب کے صدقات و عطیات کو قبول فرمائیں ۔ آپ سب کا فرداََ فرداََ شکریہ ادا کرنا مشکل ہے اسلئے بذریعہ سوشل میڈیا آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اور ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ شاد و آباد رکھیں اور آپ کی زندگیوں میں کبھی کوئی دکھ کا لمحہ نہ آئے اور ہمیشہ پھولوں کی طرح آپ کی زندگی مسکراتی رہیں۔ آمین

منجانب: اہالیان بکرآباد چترال

sidiq ahmad bakerabad

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4756

اظہار تشکر۔۔۔۔۔ سوگواران حاجی عبد المتین خان مرحوم چترال

چترال کے مشہور تاجر حاجی عبدالمتین خان ولد حاجی عبدالمجید خان89سال کی عمر میں 22دسمبر2017کو وفات پاگئے۔ہم تمام عزیز واقارب ،احباب،دوستوں،بہی خواہوں اور غم خواروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نماز جنازہ میں شرکت فرمائی،تعزیت کے لئے تشریف لائے،اندرون ملک اور بیرون ملک سے ٹیلیفون ،موبائل پیغامات، فیس بک اور خطوط کے ذریعے تعزیت کا اظہار کیا۔اُن سب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا مشکل ہے۔اس لئے اس اشتہار کے ذریعے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو جزائے خیر دے۔

فقط سوگواراں
حاجی عبدالکریم خان(کیکی خان) ،حاجی عبدالولی خان بھائی۔ حاجی حضرت افضل ،عبدالروف خان،آرشد حسین،بشیر حسین آزاد،مہتاب حسین فرزندان حاجی عبدالمتین خان مرحوم و دیگر سوگواران ریحانکوٹ چترال۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3691