Chitral Times

انتقال پر ملال،حاجی ملفت خان آف بکر آباد انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف شخصیت حاجی ملفت خان بدھ کے روز بکرآباد میں اپنے آبائی گاؤں میں اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ وہ ٹھیکہ دار شرافت خان اور ماسٹر شیر نبی کے بھائی، چترال بازار میں دکاندار اعجاز احمد کے چچا اور جماعت اسلامی کے رہنما اسعد کامران کے سسر تھے۔ انہیں جمعرات کے روز دوبجے آبائی قبرستان بکرآباد میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4637

انتقال پرملال، سول ڈیفنس آفیسر شمشیر ولی خان انتقال کرگئے

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں تعینات سول ڈیفنس آفیسر اور سابق فٹ بال پلیئر شمشیر ولی خان ولد زار خان سکنہ مغلاندہ پائین بقضائے الہیٰ وفات پاگئے۔اُنہیں گذشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پشاور لے جایاگیاتھا۔ وہ عبدالولی (سابق تحصیلدار) ،دلاور خان،سید اکبر کے بھائی ،فہیم اللہ خان اور کلیم اللہ خان کے والد محترم ،تنویر احمد،ادریس اور حیدر کے ماموں ،ایس ڈی او (پی ٹی سی ایل) چترال عبدالربی کے سسر اور فریدہ سلطانہ فری کے جھیٹھ( شوہرکے بڑے بھائی )تھے ۔اُن کی نماز جنازہ اتوار کی صبح 10بجے پولو گراونڈ چترال میں ادا کی جائیگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3878

انتقال پر ملال، ریٹائرڈ صوبیدار آمان اللہ آف سنگور انتقال کرگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سنگور سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار آمان اللہ خان دل کا دورہ پڑنے سے پشاور میں انتقال کرگئے ہیں۔ انکی عمر تقریبا 75برس تھی۔انکی نماز جنازہ بروز ہفتہ30دسمبر دن دو بجے سنگور میں ادا کرنے بعد شاہ میراندہ سنگور میں سپر د خاک کیا جائیگا۔
وہ پاک آرمی سے بحیثیت صوبیدار ریٹائر ڈتھے۔ دوران ملازمت انھوں نے انڈیا اور افغانستان میں پاکستان کیلئے بیش بہا خدمات سرانجام دئیے تھے۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعد وہ بحیثیت ہومیو ڈاکٹر کچہری روڈ چترال پر میڈیکل سٹوراور کلینک چلانے کے ساتھ ریٹائرڈ فوجیوں کے ایسوسی ایشن کیلئے بھی گران قدر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرحوم جماعت اسلامی چترال کے بھی رکن رہے۔
وہ اے۔کے۔آر۔ایس ۔پی کے منیجر محمد یونس اور ہومیو ڈاکٹر ذین الرحمن کے والد محترم ، انجینئر بشیر احمد کے چچا، ڈاکٹر گلزار احمد (چائلڈ سپشلسٹ) کے ماموں اور ڈاکٹر صدیق احمد(پشاور) کے سسر تھے۔۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3840