The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا لواری اپروچ روڈ کا معائنہ، تعمیراتی کام سات دن میں مکمل کرنے کی ہدایت

Posted on

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا لواری اپروچ روڈ کا معائنہ، تعمیراتی کام سات دن میں مکمل کرنے کی ہدایت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ کے افسران اور این ایچ اے حکام کے ہمراہ لواری اپروچ روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو اعلیٰ معیار کے مطابق سات دن کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے این ایچ اے کی موجودہ رفتار اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے ہدایت کی کہ منصوبے کی مؤثر نگرانی، کام کی رفتار میں مزید بہتری اور معیار کی سختی سے پاسداری کے لیے بروقت اور عملی اقدامات ہر حال میں یقینی بنائے جائیں، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے۔

chitraltimes dc lower chitral raw hashim azeem visit lowari tunnel approach road1 chitraltimes dc lower chitral raw hashim azeem visit lowari tunnel approach road2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
116186