The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے رامان گاؤں میں امدادی اشیاء تقسیم کی

Posted on
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اپر چترال کے علاقہ لاسپور کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے لاسپور اور رامان گاؤں میں غریب اور مستحق افراد میں راشن پیکجز ، خیمے ، گھریلو سامان ،نقد رقوم اور سکول کے بچوں میں سٹیشنری کے سامان تقسیم کئے ۔ کمانڈر ٹاسک فورس نے کرنل معین الدین علاقے عمائدین سے بھی ملے ۔ اور درپیش مسائل سنے ۔ انہوں نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے علاقے کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، اور مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ علاقے کے عمائدین نے کمانڈر ٹاسک فورس کے دورہ لاسپور اور مسائل سننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ ہمیں اپنے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس پر فخر ہے ۔
comdt chitral scouts relief distributed 1 Copy
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5901