The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسسٹنٹ کمشنر چترال کی قصائیوں کے خلاف کاروائی ، ناقص صفائی اور گران فروشی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ

چترال(نذیرحسین شاہ)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے پیرکے روزقصائیوں کے دوکانوں پر چھاپے لگا کر صفائی کے ناقص انتظامات اورناجائزمنافع خوری پر انھیں 22ہزارروپے دستی جرمانہ کیااورپرائس لسٹ اپنے دکان میں نمایان جگہ پر آویزان کرنے کی سختی سے ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے بڑے گوشت اوردیگراشیاء خوردنوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔جاری کردہ نرخ نامہ پرعمل درآمدنہ کرنے والوں کو جیل بھیج دیاجائیگا جبکہ قانون سے کوئی بالاترنہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر چترال نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام زیادہ قیمت ہرگزادانہ کریں بلکہ ضلعی انتظامیہ اورمقامی پولیس کوبروقت مطلع کریں قانون شکنوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہمیں عوام کامفادعزیزہے کارروائیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشی کی ہرگزاجازت نہیں دیگی گران فروشوں کے ساتھ سختی کابرتاؤکیاجائیگا۔

ac chitral abdul akram bazar checking

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3355

اسسٹنٹ کمشنر چترال کی مختلف بازاروں کا معائنہ ، پانچ دکان سیل اور درجن سے زیادہ کو جرمانہ

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے جمعرات کے روز چترال بازار اور مضافات میں دکانوں، ہوٹلوں، ریسٹورانوں اور میڈیکل اسٹوروں کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور مقررہ قیمت سے ذیادہ وصول کرنے اور نرخنامہ نہ رکھنے کے پاداش میں پانچ دکانوں کو مکمل طور پر سیل کردیا اور 13دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے 21دکانوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کے ساتھ ذیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ عبدالاکرم خان نے عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے دکانداروں کے بارے میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کے پاس شکایات جمع کریں۔

ac chitral abdul akram bazar checking1

ac chitral abdul akram bazar checking

ac chitral abdul akram bazar checking

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3157

اے سی چترال کی کاروائی ، بازارچیکنگ کے دوران متعدد دوکانوں کوسیل اور جرمانہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ہفتے کے روزچترال بازارمیں سوختنی لکڑی فروشوں اوردوکانوں کے چیکنگ کے دروران ناقص صفائی معیاری بٹہ نہ رکھنے پر پانچ لکڑی ٹال اورتین دکانوں کوسیل کردیااورتین سوختنی لکڑی فروشوں کوپانچ پانچ ہزارروپے دستی جرمانے کئے ۔ا س موقع پرتمام سوختنی لکڑی فروشوں کوسختی سے ہدایت کی کہ تول کے لئے معیاری بٹہ استعمال کریں پتھروغیرہ کوبٹہ کے طورپراستعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے پتھروں کوبطوربٹہ استعال کرنے صفائی کاخیال نہ رکھنے پر پانچ لکڑی فروشوں کے ٹال اورتین دوکانوں کوسیل کردیا۔ انہوں نے لکڑی کا کاروبار کرنے والے ٹل مالکان کو زیادہ مقدار میں لکڑی مارکیٹ پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ چوری چھپے زیادہ قیمت پر جلانے کی لکڑی خرید نے کے بجائے انتظامیہ کی نوٹس میں لائیںآپ کومناسب ریٹ پر لکڑی مل جائیگی۔ مارکیٹ میں اسٹاک اور قیمتوں کو یقینی بنا نے کیلئے با قا عدہ طور پر مانٹرنگ ٹیم بنائی جائے گی۔اے سی نے کہاکہ ضلع کو ایندھن کے حصول میں تشویشناک حد تک مشکلات کا سامنا ہے۔اور سوختنی لکڑی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس کی قلت پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے اورجلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سردیوں میں چترال کے تمام لکڑی ٹالوں میں کم ازکم 200من سوختنی لکڑی اسٹاک ہوناچاہے اسٹاک میں لکڑی نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ رات کوچوری چھپے لکڑی فروخت کرنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔ شام 6بجے سے صبح 6بجے تک کوئی اسٹاک والے سوختنی لکڑی فروخت نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ عنقریب چترال کے تمام لکڑی فروشوں کوبلاکرتمام مشکلات مدنظررکھتے ہوئے مناسب ریٹ مقررکیاجائے گاجس میں عوام اوردوکانداروں کومناسب فائدہ ہوگا۔

wood stock chitral wood stock chitral2 wood stock chitral22 wood stock chitral224

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
2311