کابینہ نے 9 مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات اور تجاویز کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
کابینہ نے 9 مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات اور تجاویز کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ نے 9 مئی 2023 کے واقعات کی تحقیقات اور تجاویز کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ نگران وزیر داخلہ، نگران وزیر اطلاعات ونشریات اور نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔اسی طرح کمیٹی میں کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے نیا رکن بھی شامل کیا جا سکے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آر ز میں 9 مئی 2023 کے سانحات کی تحقیقات، ان میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی شناخت کی جائے گی۔ان واقعات میں ملوث افراد اور ان کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹی او ا?رز کے مطابق کابینہ کمیٹی 9 مئی کیواقعات کے فوری اور دیر پا اثرات کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کرے گی۔ اسی طرح کمیٹی اپنی تجاویز بھی مرتب کرے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات اور قومی سلامتی کے خلاف اقدامات سے بچا جا سکے۔مزید برآں کمیٹی کے ٹی او آرز میں موجودہ قانونی ڈھانچے کے استحکام کیلئے تجاویز کی تیاری بھی شامل ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔ وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریل معاون فراہم کرے گی۔ کمیٹی 14 روز میں اپنی تجاویز اور رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ کابینہ نے رولز آف بزنس (2)17، 1973 کے تحت کیس نمبرکیس نمبر Rule-19/2024/14 /03 مورخہ 5 جنوری 2024 کے تحت کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائیمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔دورے کے دوران وفاقی وزیر سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور حج کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی وزیر سعودی عرب کے زیر اہتمام بین الاقوامی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ بھی جائیں گے۔اس دورے میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری ڈاکٹر عطاالرحمن اورجوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم بھی وزیر کے ہمراہ ہیں۔