The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

2024 کی پہلی سہ ماہی، پاکستانی پاسپورٹ کمزورترین قرار

Posted on

2024 کی پہلی سہ ماہی، پاکستانی پاسپورٹ کمزورترین قرار

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ)2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے مارچ 2024 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں بیک وقت 6 ممالک کے پاسپورٹس کو طاقتور ترین قرار دیا گیا۔ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپان، سنگاپور، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹس طاقتور ترین قرار پائے۔ان ممالک کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد 194 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔جنوبی کوریا، فن لینڈ اور سویڈن کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 193 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 192 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بیلجیئم، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور برطانیہ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 191 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔190 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 101 واں نمبر آیا اور اس پر 34 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (102)، شام (103) اور افغانستان (104) رہے۔فہرست کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

نواز شریف کی مقبولیت عمران خان سے بڑھ گئی، گیلپ سروے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بن پائینگے یا نہیں؟ ماہر علم نجوم نے بڑی پیشگوئی کر دیگیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں نواز شریف کی مقبولیت عمران خان سے بڑھ گئی۔گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں 60 فیصد مقبولیت نواز شریف کی ہے جبکہ 53 فیصد مقبولیت کے ساتھ عمران خان دوسرے نمبر پر ہیں۔مقبولیت میں تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ہیں، گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں مقبولیت کے لحاظ بلاول بھٹو 34 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔مولانا فضل الرحمان 27 فیصد کے ساتھ پنجاب میں مقبولیت کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب ملک میں سیاسی جماعتوں کے حوالے سے گیلپ سروے میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا ہے۔نواز شریف کی واپسی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سنبھالا دیا، صوبے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے درمیان بڑا فرق اب معمولی سا رہ گیا، پلڑا ن لیگ کی طرف جانے لگا۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مارچ 2023 میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 45 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 24 فیصد تھی۔دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 34 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 32 فیصد ہوگئی، دونوں میں 2 فیصد کا فرق رہ گیا۔سندھ میں پیپلز پارٹی 42 فیصد ووٹروں کی پسند، پی ٹی آئی کے لئے 19 فیصد پسندیدگی دیکھنے میں آئی۔خیبر پختونخوا میں 45 فیصد ووٹروں کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی، جمعیت علما اسلام، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کو مجموعی طور پر 31 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84099