Chitral Times

ڈاکٹر محمد امجد  کو اے-پی-ایم-ایل پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا

Posted on
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ دن آل پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ اور ایکزیکٹیو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں آئیندہ تین سالوں کے لیے ڈاکٹر محمد امجد  کو اے-پی-ایم-ایل پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ مہرین ملک آدم  سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں. اجلاس میں چترال کی نمائندگی ضلعی صدر سلطان وزیر اور جنرل سیکرٹری سلطان محمود نے کی. رسمی انتخاب کے بعد سلطان وزیر  نے اپنے خطاب میں موقع کی مناسبت سے پارٹی کی نومنتخب قیادت کو مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آنے والے عمومی انتخابات میں بھرپور شرکت اور کامیابی کے لیے ڈاکٹر امجد کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ فعال کردار ادا کرے گی.
اسی دن اسلام آباد میں ہی پارٹی کا ایک شاندار جلسہ منعقد کیا گیا جس میں چترال کے خواتین و حضرات نے بھی بھرپور اور بڑی تعداد میں شریک ہوۓ. ویڈیو لنک کے زریعے اپنے خطاب میں پارٹی چیرمیئن پرویز مشرف  نے ہمیشہ کی طرح چترال کے باشندوں اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے بہت جلد وطن واپس آنے, انتخابات میں حصہ لینے اور  پارٹی کی قیادت کرنے کا اپنا عزم دھرایا.
apml chitral islamabad meeting
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6507

PDWP کا اجلاس، 17پراجیکٹس کی منظوری ۔بہبود آبادی پروگرام اور 100سکولوں کی منظوری بھی شامل

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP)نے 26591.638ملین روپے لاگت کے 17پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت جمعہ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری محکمہ منصوبہ سازی و ترقی شہاب علی شاہ ، اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول بہبود آبادی ، ٹرانسپورٹ ، بلدیات ، کھیل ، آثار قدیمہ ، ابتدائی و ثانوی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے متعلق 19منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 17منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ دو پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث موخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہبود آبادی کے شعبے میں بہبود آبادی پروگرام خیبر پختونخوا 2017-20کی منظوری دی گئی اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پشاور بی آر ٹی پراجیکٹ کیلئے PMU، بلدیات کے شعبے میں کمراٹ اور براول وادی کیلئے ترقیاتی پیکج اور کھیلوں ، آثار قدیمہ اور ثقافت کے شعبے میں آرکیالوجی کمپلیکس گور گٹھڑی اور فنکار ویلج کی درجہ بلندی اور پشاور شہر کی دیواروں کی کنزرویشن کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100پرائمری سکولوں ( بی اینڈ جی 30:70)کا قیام ، خیبر پختونخوا میں 100مکتب سکولوں کی پرائمری سکولوں کی سطح پر تبدیلی ، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100پرائمری سکولوں کی دوبارہ تعمیر ، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100مڈل سکولوں (بی اینڈ جی ) کی دوبارہ تعمیر ، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 100ہائی سکولوں ( بی اینڈ جی ) کی دوبارہ تعمیر ، کرائے کے سکولوں کیلئے عمارات کی تعمیر ، خیبر پختونخوا میں 50مڈل سکولوں کی ہائی سکولوں تک اپ گریڈیشن ، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 50پرائمری سکولوں کی مڈل سطح تک اپ گریڈیشن، خیبر پختونخوا میں ضرورت کی بنیاد پر 50ہائی سکولوں کی ہائر سیکنڈری کی سطح تک اپ گریڈیشن اور 2015کے زلزلے میں مکمل تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پی کے۔77ضلع بونیر میں گورنمنٹ ڈگری کالج خدوخیل کا قیام ، پی کے۔41ضلع کرک میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لتمبر کا قیام اور پی کے۔39ضلع کوہاٹ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شکر درہ کا قیام کے منصوبے شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
1523