The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں ریلی اورجلسہ

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں ایک جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک میں جلسہ میں بدل گئی جس سے جماعت اسلامی اور دوسری جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مولانا جمشید احمد اور دوسرے مقرریں نے کہاکہ انڈیا کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے جس کے انسانیت سوز مظالم سے پردہ اٹھ رہا ہے اور گزشتہ دو مہینوں سے وادی جنت نظیر کو لاک ڈاؤن کرکے کشمیریوں کی حق ارادیت کی آواز کو دبانے کی مذموم کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام جہدوجہد آزادی کشمیر کے سلسلے میں ایک پیج پر ہیں اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26927