Chitral Times

    یوم آزادی  کے موقع پر گورنر حاجی غلام علی اورنگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

    یوم آزادی  کے موقع پر گورنر حاجی غلام علی اورنگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 76ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پرا پنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور بالخصوص صوبہ خیبرپختونخواو ضم اضلاع کے عوام کو جشن آزادی کی مبارک باددی ہے اورکہاہے کہ آج کے دن پوری قوم، برصغیر کے مسلمانوں کو مملکتِ خداداد پاکستان کے قیام کیلئے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیربنانے کیلئے ہم سب ملکر کردار اداکریں گے اور ملک کو درپیش چیلنجز کا اتفاق اوراتحاد سے مقابلہ کریں گے۔

آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے، ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔ مملکت خداداد پاکستان ہمارے اکابرین کی جدوجہد وقربانیوں کانتیجہ ہے جس کی حفاظت بحیثیت مسلمان و پاکستانی قوم ہم سب نے متحد ہوکرکرنی ہے۔ہم آج ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں، جس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے تاہم جب تک ہم معاشی طور پر ایک خودمختار ریاست نہیں بنتے، تب تک مکمل آزادی کا یہ خواب حقیقت بننے سے محروم رہے گا۔کسی بھی قوم کیلئے اندرونی خلفشار، باہمی تقسیم اور انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں ہوسکتی، کیونکہ ایسے منفی عناصر نہ صرف مِلی وحدت اور قومی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ معاشرے کو اسکے مقصد سے بھی محروم کر دیتے ہیں۔ الحمدللہ آج ہمارے ملک کی سلامتی، خودمختاری مضبوط ہے جس کو ہم نے اپنی ملک کی سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ ملکر مضبوط سے مضبوط تربناناہے۔

میں اس موقع پر افواج پاکستان اوردیگرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے۔آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم اپنے پیارے وطن کو جس کی بنیادکلمہ توحیدہے، اپنے اباو اجداد کے نظریات کے عین مطابق ایک فلاحی ریاست بنائیں گے اور اس مملکت خدادادکی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

14 اگست (یوم آزادی)کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے وطن عزیز کی آزادی کے موقع پر پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت خدادادکی بقاءو سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، پاکستان بلا شبہ برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، آج ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم وطن عزیز کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے ان نظریات پر کار بند رہیں گے جو اس مملکت خداداد کے حصول کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جن کی وجہ سے آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ بلاشبہ ہمارے اسلاف کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے، اس لئے اب اس مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں ایک آ زاد فلاحی ریاست اور ترقیافتہ ملک بنانا ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔ اس مقصد کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم علاقائی ، نسلی اورلسانی امتیازات اور تمام تر ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی حقیقی آزادی اور ترقی کیلئے یکجا ہو جائیں۔ہم آزادی کیلئے پیش کی گئی لاکھوں قربانیوں کی قیمت تو نہیں چکاسکتے البتہ آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کرکے اپنے اسلاف کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ملک کو داخلی ، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے ایک آزادانہ اور دیرپا حکمتِ عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مالی خودکفالت اور معاشی استحکام ناقابل تسخیر قومی دفاع کیلئے ناگزیر ہے۔آئیں آج کے دن ہم سب اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے اور ہم قومی مفادات کو سیاسی اور ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے تحریک آزادی کے شہداءسمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج، پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77837

قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی اور وزیر اعلیِ محمود خان کا 75ویں یوم آزادی(ڈائمنڈ جوبلی) پر پیغام

Posted on

قائمقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی اور وزیر اعلیِ محمود خان کا 75ویں یوم آزادی(ڈائمنڈ جوبلی) پر پیغام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) 75 ویں یوم آزادی پاکستان پر پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں اپنے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرناہوگا اور اس ڈائمنڈ جوبلی کو یاد گار بناتے ہوئے عہدکرناہوگا کہ پاکستان کو دنیاکا سب سے پرامن، مستحکم اور خوشحال ملک بنائیں گے۔ ہمارے اباواجداد کی کاوشوں اور قربانیوں کی بدولت آج کے دن 1947 میں اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان کی شکل میں ایک آزاد خودمختار ریاست کاتحفہ دیاجس پر ہمیں اللہ تعالی کا شکراداکرناچاہئیے۔

آج ملک بھر میں آزادی کی 75ویں سالگرہ ڈائمنڈجوبلی کی پروقار اور شاندار تقریبات جاری ہیں اور پوری قوم آزادی کی حقیقی خوشی کا جشن منارہی ہے جوکہ انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔آزادی کے دن سے لیکر آج تک مملکت خداداد پر جتنے بھی مشکل حالات آئے پوری قوم نے متحد ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنی پیاری سرزمین سے محبت کے جذبہ کے تحت ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی ہرچیلنج کا بھرپورمقابلہ کریں گے اور ملک کی سلامتی،خودمختاری اور سبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحادواتفاق پیدا کرناہوگااور ملک دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناناہوگا۔ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے، ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔ مملکت خداداد پاکستان ہمارے اکابرین کی جدوجہد وقربانیوں کانتیجہ ہے جس کی حفاظت بحیثیت مسلمان و پاکستانی قوم ہم سب نے متحد ہوکرکرنی ہے۔پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیاتھا اس مقصد کے حصول کیلئے شب و روز محنت کرنی ہوگی اور اقوام عالم کی ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے اوردنیامیں پاکستان کا نام سرخرو کرنے کیلئے ہرطبقہ فکر اوربالخصوص نوجوانوں کو اپناکردار ادا کرناہوگا اور یہی اپنے اباواجداد،اکابرین اورجدوجہدآزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ بھی ہے۔

بدعنوانی
75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وطن عزیز کی بقاءو سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، پاکستان بلا شبہ برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، آج ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے ان نظریات پر کار بند رہیں گے جو اس مملکت خداداد کے حصول کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جن کی وجہ سے آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ یہ بلاشبہ ہمارے اسلاف کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے، اس لئے اب اس مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں ایک آ زاد فلاحی ریاست اور ترقیافتہ ملک بنانا بھی ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔

 

اس مقصد کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت کا اولین تقاضا ہے کہ ہم علاقائی ، نسلی اورلسانی امتیازات اور تمام تر ذاتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی حقیقی آزادی اور ترقی کیلئے یکجا ہو جائیں۔ہم آزادی کیلئے پیش کی گئی لاکھوں قربانیوں کی قیمت تو نہیں چکاسکتے البتہ آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کرکے اپنے اسلاف کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ملک کو داخلی ، خارجی اور مالی بحرانوں سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے ایک آزادانہ اور دیرپا حکمتِ عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مالی خودکفالت اور معاشی استحکام ناقابل تسخیر قومی دفاع کیلئے ناگزیر ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستانی قوم کو کئی دہائیوں کے بعد عمران خان کی شکل میں ایک مخلص اور نڈر قیادت میسر آئی ہے جو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کیلئے گامزن ہے۔آئیں آج کے دن ہم سب اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لئے اپنا کردار بطریق احسن ادا کریں گے اور ہم قومی مفادات کو سیاسی اور ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے تحریک آزادی کے شہداءسمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مسلح افواج، پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64536

چترال میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر ، چترال شہر کو سبز ہلالی جھنڈیوں اورروشنیوں سے سجایا گیا

چترال شہر اور مضافات میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر ، چترال شہر کو سبز ہلالی جھنڈیوں اورروشنیوں سے سجایا گیا

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر اور مضافات میں یوم آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئے، جس کے لئے کئی دنوں سے خریداریاں اور تقریبات کا سلسلہ جاری تھا جبکہ گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول کی عمارت سمیت دوسرے کئی سرکاری بلدنگز پر چراغاں کیا گیا ہے۔ چترال میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پریڈ گراؤنڈ میں گورنمنٹ سینٹیل ماڈل سکول کے زیر اہتمام ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق مہمان خصوصی ہوں گے ۔ سکول کے پرنسپل فضل سبحان نے وطن عزیز کی 75ویں یوم آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کےلئے رنگارنگ تقریب منانے کی تیاریاں مکمل کرلی جبکہ اس سلسلے فل ڈریس ریہرسل بھی ہفتہ کے دن کرائی گئی ۔ اسی طرح ایف سی پی ایس سمیت اپر اور لویر چترال دوسرے سکولوں تقریبات ترتیب دئے گئے ہیں۔ چترال پولیس نے بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

 

دریں اثنا ریسکیو 1122 لوئر چترال کیجانب سےضلع بھر میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے لیے اہم تیاریاں زور و شور سے جاری۔
قائم مقام ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی ہر بار کی طرح اس بار بھی پُر جوش طریقے سے منایا جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی ہدایت پر تمام ریسکیو اسٹیشن کی فائر وئیکلز ، ایمبولینسس، اور دیگر گاڑیوں کو جھنڈے لگا دیئے گے ہیں
کل 14 اگست کو ریسکیو ضلعی آفس میں جشن آزادی کے دن قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی ۔ اور ریسکیو دستے مارچ پاس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کریں گے،
تمام ریسکیو ایمبولینسوں اور ریسکیو وہیکلز پر پاکستانی جھنڈے اور بینرز لگاکر عوام میں ملی جذبے کو اُجاگر کیا جارہا ہے،
ریسکیو 1122 لوئر چترال کے جوان جشن ازادی منانے کیساتھ ساتھ معمول کے مطابق عوام الناس کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے ڈیوٹیوں پر معمور ہونگے۔

independence day chitral

حب الوطنی

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64529