Chitral Times

اکاہ کے زیر انتظام یارخون ویلی کے گاوں پھشک میں ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے کی خطیر رقم سے واٹر سپلائی اسکیم مکمل 

Posted on

اکاہ کے زیر انتظام یارخون ویلی کے گاوں پھشک میں ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے کی خطیر رقم سے واٹر سپلائی اسکیم مکمل

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) واٹراینڈ سینیٹیشن ایکسٹنشن پروگرام آغا خان ایجنسی فارہیبیٹاٹ (آکاہ )کی مالی اور تکنیکی معاونت سےعلاقہ یارخون کے پھشک گاوں میں آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں پینے کے صاف پانی کی اسکیم مکمل ہو گئی، اس سلسلہ میں گاوں کے مرد اور خواتین نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ،تقریب کی صدارت ریجنل کونسل کے صدر امتیاز نے کی ،اور مہمان خصوصی کے طور پر آکاہ کے آر۔ پی ۔ ایم امیر محمد نے شمولیت کی ۔ ریجنل کونسل کے صدر نے اپنی تقریر میں اداروں کے ساتھ تعاون کرنے اور باہمی اتحاد واتفاق پیدا کرنے پر زور دیا۔ جبکہ آر پی ایم آکاہ نے چترال کی تعمیر وترقی میں آکاہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں اس اسکیم کو دیرپا بنانے کے لیے کمیونٹی کے کردار پر زور دیا ۔ کوارڈینیٹر آکاہ  عماد الدین نے پروجیکٹ کی تکمیل میں عوامی اشتراک اور مستقبل میں منصوبے کو پائیداربنانے اور دیرپا رکھنے کے لیے بائلاس بنانے پر زور دیا اور نگہداشت فنڈ جمع کرنے کے مقاصد کو اجاگر کیا ۔ مذکورہ منصوبہ ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تکمیل کو پہنچ گیا ۔اس میں سے اننچاس لاکھ روپے مزدوری کی مد میں کمیونٹی کے حصے میں آئے۔ کمیونٹی نے اڑتالیس ہزار فٹ تک پائپ بچھانے اور کھدائی کا کام مکمل کر کے اپنے حصے کا کام احسن طریقے سے پورا کیا، ساتھ ہی سوشل موبلائزیشن کے ذریعےفی گھرانہ تین ہزار روپے نگہداشت فنڈ کے طور پر کل تین لاکھ بہتر ہزار روپے جمع کر کے مذکورہ پراجیکٹ کے واٹر اینڈ سینیٹیشن کمیٹی کے مشترکہ اکاونٹ میں ٹی ڈی آر کیے ،تا کہ مستقبل میں اسکیم کی مرمت اور نگرانی پر خرچ کیا جاسکے ۔ اس پراجیکٹ سے گاوں کے ایک سو چوبیس گھرانوں کوصاف پانی کی فراہمی ممکن ہوئی۔ ۔

یادرہے کہ واٹراینڈ سینیٹیشن ایکسٹنشن پروگرام(واسپ) آغا خان ایجنسی فارہیبیٹاٹ کے زیرانتظام1997 سے چترال میں کامیابی سے چل رہا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد چترال کے دیہی علاقوں میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی اور گھریلو سینیٹیشن میں بہتری کے ذریعہ چترال کے عوام کے حالات زندگی میں بہتری لانا، گندے پانی اور ماحول سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک کرناہے۔ واٹر اینڈ سینیٹیشن ایکسٹنشن پروگرام کے تحت گاوں میں پینے کے پانی کی اسکیموں کی تعمیریا موجودہ اسکیموں کی مرمت اور انہی گاوں میں گھریلوسینیٹیشن میں بہتری کے لیے دیہی عوام کو فنی اور مالی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔ادارہ اس بات کو نہایت اہم سمجھتا ہے کہ اسکیم کی منصوبہ بندی اور ماحول کی بہتری کے لیےجو خدمات ادارے نے منتقلی علم وہنر اور ٹیکنالوجی سرانجام دئیے ان خدمات کے عوض آکاہ کو کئی بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

chitraltimes water supply scheme inogoration phashk chitraltimes water supply scheme inogoration phashk wasep chitraltimes water supply scheme inogoration phashk wasep 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69727