Chitral Times

ہیڈکواٹر بونی کے سڑکوں کی تعمیر کیلئے دوکروڑ روپے جاری ہونے پرشکریہ..عوامی حلقے

Posted on

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کوارٹر بونی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر نے کہا ہے کہ ایم پی اے وزیرزدہ اور ایکسن سی این سی اینڈ ڈبلیو انجینیرمقبول اعظم کی کوششوں سے اپرچترال کے ہیڈکواٹربونی میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے صوبائی حکومت نے دو کروڑ روپے جاری کردی ہے، ایک پریس ریلیز میں‌انھوں‌نے کہا ہے کہ بونی کے عوام نے اس اہم مسلے کی طرف توجہ دینے پر وزیرزدہ اور مقبول اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے،. انھوں‌نے مذید کہا ہے کہ بونی میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایکسن سی اینڈ دبلیو مقبول اعظم گزشتہ ۳سالوں میں صوبائی اعلی حکام کو ۲۰سےزیادہ یاددہانی کے خطوط لکھ چکا ہے اب جاکر ایم پی اے وزیرزدہ کی تعاون سے بونی روڈ کے لیے فنڈز ریلیز کرانے میں کامیاب ہوگیا جس کے لیے بونی کے عوام انکے مشکور ہیں۔،اور امید کرتے ہیں کہ ایکسن سی این ڈبلیو اسی طرح دلچسپی لیکر اپنی نگرانی میں اس اہم منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچاینگے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22090