Chitral Times

ہزہائی نس سر ناصر الملک کے نام پرمنعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) مہتر چترال ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر نے شاہی قلعے میں جمعرات کے روز ہزہائی نس سر ناصر الملک کے نام پر میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء وطالبات کے درمیان منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ “دور جدید میں چترالی ثقافت کا تحفظ’ کے موضوع پر انگریزی میں مضمون نویسی میں پہلا انعام (75000روپے) گورنمنٹ کالج چترال کے سیکنڈ ائر کے طالب علم امام الامم نے اور دوسرا انعام (40000روپے)چترال ماڈل کالج کی طالبہ منیبہ افضل نے مہتر چترال سے وصول کیا۔

chitraltimes hh nasirul mulk essay compition award2
chitraltime tatehulmulk ali nasir essay competition
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54787

ہزہائی نس سر ناصر الملک مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج کا اعلان کردیاگیا، گورنمنٹ کالج کے طالبعلم امام الامم کی پہلی پوزیشن

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) مہتر چترال ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر نے پہلا ہزہائی نس سر ناصر الملک مقابلہ مضمون نویسی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کا موضوع “دور جدید میں چترالی کلچر کا تحفظ”تھا۔ منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پیج میں کہا کہ انہیں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے جس کے مطابق گورنمنٹ کالج چترال کا طالب علم امام الامم پہلے نمبر پر آ کر 75ہزار روپے انعام کا حقدار ٹھہرا۔ اسی طرح چترال ماڈل کالج کی طالبہ منیبہ افضل دوسرے نمبر پر آ کر 40ہزار روپے انعام اور لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کا طالب علم محمد عطاء الملک تیسرے نمبر پر آ کر 20ہزار روپے انعام کا حقدار قرار پائے۔


اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مہتر فاتح الملک علی ناصر نے انعام یافتگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ چترال کے عوام کا ان پر فخر ہے جو بابا سیار اور شکور غریب کی چھوڑی ہوئی چترال کی عظیم ادبی ورثہ کے امین ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ چترال میں جدید تعلیم کے بانی ہزیائی سر ناصر الملک کے نام پر مضمون نویسی کا مقابلے کا سلسلہ مہتر فاتح الملک علی ناصر نے شروع کیا ہے جس میں اس سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طالب علم حصہ لے سکتے تھے۔ مقابلے میں بڑی تعداد میں طالب علموں نے حصہ لیا تھا۔ تقریب تقسیم انعامات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54681