The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مستوج ؛ ہرچین میں سرمائی کھیل جاری، ڈپٹی کمشنر اپرچترال کا ایونٹ کا دورہ، چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنوسپورٹس کے فائنل مقابلے شندور میں منعقد ہونگے

Posted on

مستوج ؛ ہرچین میں سرمائی کھیل جاری، ڈپٹی کمشنر اپرچترال کا ایونٹ کا دورہ، چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنوسپورٹس کے فائنل مقابلے شندور میں منعقد ہونگے

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے تعاون سے اپر چترال ہرچین لاسپور میں سرمائی کھیل جاری ہیں۔جس کا فائنل دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور سے متصل منجمد جھیل میں کھیلا جائیگا، جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج عالمزیب کے ہمراہ ہرچین لاسپور میں جاری سنو سپورٹس ایونٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایونٹ کے آرگنائزرز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور گراؤنڈ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع اور دوسرے اضلاع سے ائے ہوئے کھلاڑیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دوسرے مہمانوں کے ہمراہ میچ سے لطف اندوز بھی ہوئے۔

chitraltimes ice sports shandur harchin upper chitral 6

chitraltimes ice sports shandur harchin upper chitral 4 chitraltimes ice sports shandur harchin upper chitral 7

chitraltimes ice sports shandur harchin upper chitral 1

chitraltimes ice sports shandur harchin upper chitral 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
97247