The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلے میں بغیر اجازت محکموں اور وزارتوں کا نام استعمال کرنے والی سوسائٹیز کو 2 ماہ میں نام تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں وزارتوں کے نام پر رجسٹرڈ سوسائٹیز اجازت کے بغیر کام کر رہی ہیں۔ کچھ سوسائٹیاں اسلام آباد میں وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔تفصیلی فیصلے کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی اسٹریٹجک آرگنائزیشنز کے نام پر بھی سوسائٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ محکموں کے نام استعمال کر کے تاثر دیا جا رہا ہے یہ سوسائٹیاں حکومت چلا رہی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹیز کے رجسٹرار، کمیٹیاں اسٹریٹجک آرگنائزیشنز کے حساس امور بھی نظر انداز کرتے ہیں اور سوسائٹی ممبر شپ دیتے ہوئے ملازمین کی شناخت پر بھی کمپرومائز کیا جاتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کمرشل انٹرپرائز کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ سوسائٹیز کے ممبران پلاٹوں کی خرید و فروخت سے منافع کما رہے ہیں۔ حکومتی ملازمین ریئل اسٹیٹ کاروبار کرتے ہیں تو اس سے مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز تصدیق کر کے بتائیں وزارتوں یا محکموں کے نام اجازت سے استعمال ہوئے یا نہیں۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اس مقصد کے لیے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے بھی معلومات حاصل کرے۔

گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاد کریں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جڑانوالہ(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ جہاد کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیا، انہوں نے سانحہ میں متاثر مکانات اور گرجا گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے جڑانوالہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ واقعے کو 3 دن گزر گئے، متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کرسچن کالونی کی گلیوں کی فوری صفائی کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو حضرت عیسیٰ کو پیغمبر نہ مانے، یہ قربت تو ہماری ہے، آپ سے زیادہ مجھے بھی دکھ ہوا ہے، ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی لفظی بات کر رہا ہوں۔جسٹس قاضی فائز کا کہنا ہے کہ آپ کو چرچ بنانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مسلمان کو مسجد بنانے کا ہے، کسی میں کوئی تفریق نہیں، کوئی مہربانی نہیں، یہ آپ کا پورا حق ہے، سب سے زیادہ فرض مسلمانوں کا ہے کہ آپ کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ گمراہوں کے بیہنگم ہجوم نے متعدد گرجا گھروں، مسیحی آبادی کے مکانات کو جلایا، واقعے کا جان کر مجھے بطور مسلمان، پاکستانی اور انسان دلی صدمہ اور دکھ پہنچا، گرجا گھروں پر حملہ کرنے والوں نے قرآن شریف کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں پر حملے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی واضح ہدایات اور خلفائے راشدین کے روشن کردار کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسلامی شریعت کی اس خلاف ورزی کو کسی بدلے یا انتقام سے جواز نہیں دیا جا سکتا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ گمراہوں کا یہ اقدام بانی پاکستان کی اقلیتوں کو دی ضمانت کی بھی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے آئین اور قانون کو پامال کیا گیا، قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے، آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کی گئی ہے، آئین کی پامالی سنگین غداری میں شمار ہوتی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دانش اسکول میں متاثرین سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے۔

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے رہائی کی درخواست 22 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 22 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے رہائی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اس درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

خیبر پختونخوا: نگراں کابینہ میں 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ )خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ میں 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ بحیثیت وزراء کابینہ کا حصہ بن گئے۔اس کے علاوہ نگراں وزراء میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78049