The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گولین گول واٹر سپلائی اسکیم سے گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی ترسیل بند، صارفین مشکلات کا شکار، ڈپٹی کمشنرکی طرف سے جلد بحالی کی یقین دہانی، آج رات تک ویلڈنگ کا کام مکمل ہونے کی امید 

گولین گول واٹر سپلائی اسکیم سے گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی ترسیل بند، صارفین مشکلات کا شکار، ڈپٹی کمشنرکی طرف سے جلد بحالی کی یقین دہانی، آج رات تک ویلڈنگ کا کام مکمل ہونے کی امید

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بونی مستوج زیرتعمیر روڈ میں کاری کے مقام پر بلاسٹنگ کی وجہ سے گولین گول واٹرسپلائی اسکیم سے پانی کی ترسیل گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے، جس کے باعث مشنگول دنین سے لیکر، شینجال، افتخارآباد، گہتک، جغور تا بکرآباد کے صارفین انتہائی متاثر ہیں، گھروں میں پینے کے پانی سے لیکر دیگر ضروریات سمیت مساجد میں وضو کے لئے پانی تک دستیاب نہیں، ٹی ایم اے چترال کی ملازمین گزشتہ تین ہفتوں سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں جس کیوجہ سے انگارغون واٹر سپلائی اسکیم سے بھی ان متاثرہ علاقوں کو گزشتہ ایک ہفتے پانی نہیں مل رہا، دوسری طرف محکمہ پبلک ہیلتھ کا عملہ انجینئر، ایس ڈی او عملہ سمیت متاثرہ مقام پر موجود ہیں مگر این ایچ اے ٹھیکہ دار کی طرف سے پانچ دنوں تک ملبہ نہ ہٹانے کے باعث واٹرسپلائی اسکیم کو دوبارہ بحال کرنے میں تاخیر ہوئی۔ اس سلسلے میں دنین کے عمائدین ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث مصائب سے ڈی سی کو اگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ، ڈائریکٹر این ایچ اے اور ڈبلیو ایس یو کے ذمہ داروں سے ٹیلی فون پر بات کی اور گولین واٹر سپلائی اسکیم کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ وفد نے گولین گول واٹر سپلائی اسکیم کو مستقل طور پر بلاسٹنگ اور پہاڑی تودوں سے محفوظ کرنے کی بھی استدعا کی۔ وفد میں صدیق احمد، شبیر احمد، سیف الرحمن عزیز، رفیق احمد، واجیہ، وقار ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بحالی کا کام تیز کرنے اورآج شام تک پانی کی ترسیل بحال کرنے کی ہدایت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں کی میٹنگ بلانے کی بھی یقین دہانی کی۔ تاکہ ایندہ اس قسم کے مسائل سے بچا جاسکے۔ دریں اثنا اطلاعات کے مطابق ملبہ ہٹانے کے بعد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا عملہ بحالی کے کام میں مصروف ہے۔ آج رات تک ویلڈنگ کاکام مکمل کیا جائیگا۔ اگر کام میں مذید رکاوٹ نہ ہوئی تو آج رات کو یا کل تک پانی کی ترسیل بحال ہوگی۔

danin elites meeting with dc lower for restoration of golain water supply scheme 2 chitraltimes golen gole water supply scheme damaged in kari 2 chitraltimes golen gole water supply scheme damaged in kari 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78228