Chitral Times

سطح سمندر سے 11700 فٹ کی بلندی پر واقع گولین چراگاہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسنیشن

سطح سمندر سے 11700 فٹ کی بلندی پر واقع گولین چراگاہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسنیشن

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ ہیلتھ چترال لوئیر کے زیر اہتمام سطح سمندر سے 11700 فٹ کی بلندی پر واقع گولین ویلی کی گرمائی چراگاہ میں چرواہوں اورفیملی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسنیشن کی گئ۔

ای پی آئی کوارڈنیٹر چترال لوئیر ڈاکٹر فرمان نظار کی سربراہی میں ہیلتھ ٹیم نے گلیشئر کے دامن میں واقع گرمائی چراگاہ میں سو سے زیادہ چرواہوں کو ویکسین لگوائی۔ ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال اور اے ۔کے۔آر۔ایس۔پی نے ویکسنیشن ٹیم کو موقع تک پہنچانے میں تعاون کی ۔


اس سلسلے میں ڈاکٹر فرمان نظار نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ چترال میں کورونا کےخلاف ویکسنینشن کا عمل جاری ہے ۔ اور اب تک لوئر چترال میں 63فیصدافراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین کی ڈوز دیدی گئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں گوبور کے دورآفتادہ علاقے میں لوگوں کو ویکسنیشن کی جائیگی ۔ جبکہ اس سے پہلے پھستی ، مدک لشٹ ، آرندو کے رام رام اور ارسون ودیگردورآفتادہ علاقوں میں ویکسنیش کی گئی ہے ۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی عمل کی جائے۔اور اس وباؤ کو علاقے سے ختم کرنے میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔

chitraltimes golen pasture
chitraltimes golen pasture 4
chitraltimes golen pasture 8 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
51834