The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئر میں گوشت کی نئی سرکاری قمیتیں مقرر کردی گئی ، فی کلو سو روپے کمی کا نوٹفیکشن جاری

چترال لوئر میں گوشت کی نئی سرکاری قمیتیں مقرر کردی گئی ، فی کلو سو روپے کمی کا نوٹفیکشن جاری

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی لوئیر چترال کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر عبد السلام کے زیرصدارت منعقد ہوا ، جہاں مشاورت کے بعد گوشت کی نئی سرکاری قمیتیں مقرر کردی گئی ۔ اجلاس میں ڈی ایف سی ارشد حسین سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔جبکہ تجاریونین کے صدر چارویلو نور احمد خان، سیاسی عمائدین قاری جمال عبد الناصر ، سابق ایم پی اے عبد الرحمن، جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری فضل ربی ، عوامی نیشنل پارٹی کےضلعی صدر عید الحسین ودیگر موجود تھے۔ اجلاس میں بڑے اور چھوٹے گوشت کی قمیتوں کا اثر نو جائزہ لیکر نئی سرکاری نرخ جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق بڑا گوشت 900 روپے فی کلو اور چھوٹا گوشت 1,300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، جو آج سے ہی نافذ العمل ہونگے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز دروش اور صدر تجار یونین دروش بھی آن لائن شریک ہوئے ۔

اجلاس میں چترال میں چکن کے نرخ اور تول کر بیجنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ، جس میں ضلعی انتظامیہ سے جائز نرخ مقرر کرکے مرغی تول کر خریدوفروخت کے فیصلے کو سراہا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں مرغی کی خریدوفرخت تول کر کیا جارہاہے جو ہر صورت نافذ العمل رہیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مرغی کی قیمتیں وقتاً فوقتاً کم یا زیادہ ہوسکتی ہیں مگر فروخت صرف وزن کے حساب سے ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام قصاب حضرات اپنی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ واضح پینا فلیکس کی صورت میں آویزاں کریں۔ مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ گرانفروشی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

chitraltimes adc chitral chaired meat rate fixing meeting 4 chitraltimes adc chitral chaired meat rate fixing meeting 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113449