گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانگ میں سولہ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی، طلباو طالبات کی پڑہائی بری طرح متاثر، فوری اسٹاف مہیا کیا جائے، منتخب بلدیاتی نمایندگان
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانگ میں سولہ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی، طلباو طالبات کی پڑہائی بری طرح متاثر، فوری اسٹاف مہیا کیا جائے، منتخب بلدیاتی نمایندگان
مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ویلج کونسل بانگ اور وی سی میراگرام نمبر۲ کے عمایدین کا ایک ہنگامی اجلاس وی سی آفس بانگ میں چیرمین شیر نواز خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں وی سی چیئرمین میراگرام نمبر ۲، کونسلرز اور علاقے کے عمائدین کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس یک نکاتی ایجنڈا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانگ اپر چترال میں اسٹاف کی کمی کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا ۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات پر انتہائی تشویش اور افسوس کا اظہار کیا کہ علاقے کی واحد سیکنڈری سکول میں کئی عرصے سے اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے ، جبکہ محکمہ رہی سہی کثر باقی ماندہ اسٹاف کو امتحانی ڈیوٹی لگاکر پوری کرتا ہے ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے زریعے محکمہ تعلیم سے اسٹاف کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیاکہ ہائیرسیکنڈری سکول بانگ میں 16ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے جبکہ غیر مقامی اسٹاف سکول میں تبادلے کے کچھ عرصے بعد اپنا اثررسوخ استعمال کرکے ٹینیور مکمل کیے بے غیر یہاں سے اپنا تبادلہ کراتے ہیں ۔ جس کا فوری نوٹس لیاجائیے۔ قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی سکول میں ایک سے زیادہ اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی لگانے پر پابندی لگائی جایے۔ جبکہ بعض سکولوں میں بہ یک وقت چار سے پانچ اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا وطالبا ت کی پڑھائی متاثرہوتی ہے۔ علاقے کے عمایدین قرار داد کے زریعے سیکریٹری و ڈائیریکٹر محکمہ سیکنڈری اینڈ ایلمنٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بانگ میں اسٹاف کی کمی کو پوراکرکے پسماندہ علاقے کے بچوں اور بچیوں کی تعلیمی سال کو بچایا جایے۔

