Chitral Times

گورنمنٹ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل کالج (وومن ) چترال میں نمائش کا انعقاد

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل کالج (وومن ) چترال ائیر پورٹ روڈ بلچ چترال میں6اور 7اکتوبر2018ء بروز ہفتہ اور اتوار کو ایک نمائش کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ اس نمائش میں ادارہ ہذا کی طرف سے خواتین کیلئے مندرجہ ذیل اشیاء رکھی جائینگی ۔
خواتین اور بچوں کے پہناوے ،
ہاتھ سے دستکاری کئے ہوئے شالین،
کپڑے اور دوسرے اشیاء،
مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے سوئٹرز وغیرہ ،
کھانے پینے کا بارعایت انتظام
مہندی ،وغیرہ کا انتظام

خواہشمند خواتین اس نمائش میں اپنا سٹال بھی لگاسکتی ہیں۔ ایک سٹال کی فیس مبلغ 500روپے رکھی گئی ہے ۔ اس نمائش میں انٹری فیس مبلغ 20روپے ہے ۔ خواتین کیلئے باپردہ اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جائیگا۔ یادرہے کہ مذکورہ نمائش میں مردوں کا داخلہ قطعی طور پر ممنوع ہے ۔ نمائش صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا۔ سٹال لگانے کے خواہش مند خواتین نمائش سے تین دن پہلے تک رجسٹریشن کرواسکتی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
14195