The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے زیرا ہتمام سائنس اینڈ آرٹ نمائش اختتام پذیر 

گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے زیرا ہتمام سائنس اینڈ آرٹ نمائش اختتام پذیر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے زیرا ہتمام سائنس اینڈ آرٹ نمائش اتوار کے روز احتتام پذیر ہوئی جس میں لویر چترال کے ضلعے سے درجنوں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے سکولوں ا ور کالجوں کے طلباء وطالبات نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ احتتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان مہمان خصوصی تھے جس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمود غزنوی، سکول پرنسپل فضل سبحان اور محکمہ تعلیم ک دوسرے افسران کے ساتھ نمائش میں نمایان کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی سی لویر چترال نے کہاکہ چترال میں بچوں اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ اس لحاظ سے خیبر پختونخوا میں کسی بھی شہر اور علاقے کے اسٹوڈنٹس سے کم نہیں ہیں جس کا مظاہر ہ انہوں نے سائنس اور آرٹ کے مختلف شعبوں میں اپنے پراجیکٹ اور ماڈلز کے ذریعے مظاہرہ کیا۔

انہوں نے طالب علموں پر زور دیاکہ وہ موبائل فون پر اپنا وقت بے جا ضائع کرنے کی بجائے کتابوں کے ساتھ اپنا رشتہ ناطہ مضبوط کرے جوکہ انہیں کامیابی کے راستے پر لے جاسکتی ہیں اور مسابقت کے آنے والے دور کے لئے انہیں اپنے آپ کو ہر لحاظ سے تیار رکھنا ہے۔ ا نہو ں نے منظم اور مربوط بنیادوں پر سائنس اینڈ آرٹ نمائش کا انعقاد ممکن بنانے پر سکول پرنسپل فضل سبحان اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسی سرگرمیوں سے اسٹوڈنٹس کی مخفی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آجاتی ہیں اور نوجوان نسل کا ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے۔ انہوں نے اسٹوڈنٹٹس اور ان کے تعلیمی اداروں کے جملہ مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی اپنے حل طلب مسائل لے کر ان کے پاس آسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ای او محمود غزنوی نے بھی فضل سبحان کی قیادت میں سکول انتظامیہ کی کاوشوں کی داد دیتے ہوئے کہاکہ اس ایونٹ کو مسلسل دوسری مرتبہ منانا بہت ہی قابل قدر کام ہے جبکہ اس سال اسے ڈویژنل سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جوکہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے کوالٹی ایجوکیشن کے سلسلے میں ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے مزید ترقی دینے کے سلسلے میں ضلعی ا نتظامیہ کی کردار کو ناگزیر قرار دیا اور موجودہ ڈی سی کی حوصلہ افزائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعدازاں نمائش میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جن میں مڈل کلاس اور ہائی کلاسوں کی الگ الگ کٹیگریاں شامل تھیں۔ ہائی کٹیگری میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال نے ریاضی، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول نے فزکس، کمپیوٹر سائنس اور کیمسٹری میں، گورنمنٹ گرلز کالج دروش نے ایمبرائڈری اور پینٹنگ میں، گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول د نین نے بیالوجی اور گورنمنٹ گرلز کالج چترال نے خطاطی میں پہلی پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ مڈل کٹیگری میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سین لشٹ نے پنٹینگ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑدہ نے ایمبرائڈری، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ژوغور نے خطاطی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن میں گورنمنٹ ہائی سکول کوجو اور گورنمنٹ ہائی سکول سویر کے طلباء نے نصف درجن سے ذیادہ انعامات حاصل کرلی۔ انعامات دینے والوں میں ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) شاہد حسین، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش کے پرنسپل محمد سلیم کامل، گورنمنٹ ہائی سکول بروز کے پرنسپل سمیع الدین، وائس پرنسپل شاہد جلال، سابق ریجنل ڈائرکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رفیع اللہ، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین، اے ڈی ای او انعام اللہ، سینئر پی ای ٹی حاجی فاروق اعظم، ممتا ز لکھاری اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ قاری نثار احمد اور دوسرے شامل تھے۔ نمائش میں حصہ لینے والے سکول کے پرنسپلز بھی اپنے اپنے طلباء وطالبات کے انعامات وصول حاصل کرتے وقت موجود رہے۔

chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 5 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 4 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 2 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 1 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 14 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 10 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 9 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 7 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 8 chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 6

chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 11

chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 13

chitraltimes gcmhs chitral organised science exhibition 12

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83109

چترال کے قدیم درسگاہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں یوم والدین کی تقریب 

چترال کے قدیم درسگاہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں یوم والدین کی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کی تعلیمی اور سماجی حلقوں نے چترال کی ترقی میں گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کی تاریخی حیثیت اور موجودہ دور میں پبلک سیکٹر اداروں میں معیاری تعلیم کی فروع میں اس کی ممتاز کردار کو سراہتے ہوئے اسے دوسرے اداروں کے لئے ماڈل قرار دے دیا ہے جوکہ تعلیمی اداروں میں مسابقت کے اس دور میں بھی سب سے آگے ہے۔ ہفتے کے روز سکول میں منعقدہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، ڈپٹی ڈی ای او شاہد حسین، چیرمین پی ٹی سی رفیع اللہ اور معززین شہر قاری جمشید احمد، الحاج عید الحسین، وجیہہ الدین، مولانا حسین احمد،مولانا اسرار الدین الہلال، نشان حیدر اور دوسروں نے سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے میں نونہالان قوم کی تعلیم وتربیت مطلوبہ معیار کے مطابق کی جارہی ہے جس کے لئے پرنسپل فضل سبحان اور سکول انتظامیہ دادو تحسین کا مستحق ہے اور عوام کا اس پبلک سیکٹر سکول پر اعتماد ان کی کارکردگی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکول میں کوالٹی ایجوکیشن کی مزید بہتری لانے میں والدین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے جنہیں اس سلسلے میں سکول انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرنا ناگزیر ہے اور ہمیں اپنی دوسری روزمرہ کی معمولی اور غیر معمولی مصروفیات سے خاطر خواہ وقت بچوں کی تعلیمی پراگریس پر دینا چاہئے اور یہ کام محض سکول کے اساتذہ کی کوشش سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طالب علموں کو ہزہائی نس سرناصر الملک ایوارڈ اور خالد بن ولی ایوارڈ دے دئیے گئے جبکہ بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ جوانسال استاذ خرم سرور اور اسٹوڈنٹ آف دے ائر ایوارڈ عباد الرحمٰن کو دے دئے گئے۔ ہزہائی نس سرناصر الملک ایوار ڈ حاصل کرنے والوں میں جواد الرحمن (دہم)، کامل احمد ہاشمی(دہم) اور سلمان اشرف (دہم) شامل تھے جبکہ خالد بن ولی ایوارڈ کا اعزاز محمد مرتضیٰ الٰہی(ششم)، محمد عطاء اللہ (ہشتم) اور حماد کریم (ہشتم) کو ملا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل فضل سبحان اور وائس پرنسپل شاہد جلال نے والدین اور معززین شہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بھر پور تعاون کو سراہا۔

chitraltimes gcmhs chitral parents day 3 chitraltimes gcmhs chitral parents day 1

chitraltimes gcmhs chitral parents day 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79700