The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری, گورنرنے نگران صوبائی حکومت کے 9 ارکان سے بحیثیت صوبائی وزراء ان کے عہدے کاحلف لیا

Posted on

گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری

گورنرنے نگران صوبائی حکومت کے 9 ارکان سے بحیثیت صوبائی وزراء ان کے عہدے کاحلف لیا

تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)سید ارشدحسین شاہ،چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اورصوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان کی شرکت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرہاؤس پشاور میں پیرکے روز نگران صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی کابینہ کے9اراکین سے بحیثیت صوبائی وزراء انکے عہدے کا حلف لیا۔نگران وزیراعلٰی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔بحیثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش،آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ پروقار تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81638