The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گزشتہ 13سالوں سے صوبے میں حکومت کرنے والوں نے  کرپش، لوٹ مار، بد انتظامی، اقرباء پروری اور نفرت و بیزار ی کے سوا عوا م کو کچھ نہیں دیا، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دروش میں شمولیتی اجتماع سے خطاب 

گزشتہ 13سالوں سے صوبے میں حکومت کرنے والوں نے  کرپش، لوٹ مار، بد انتظامی، اقرباء پروری اور نفرت و بیزار ی کے سوا عوا م کو کچھ نہیں دیا، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دروش میں شمولیتی اجتماع سے خطاب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ 13سالوں سے صوبے میں حکومت کرنے والوں کی قلعی عوام کے سامنے مکمل طور پرکھل گئی ہے جوکہ یہاں کرپش، لوٹ مار، بد انتظامی، اقرباء پروری اور نفرت و بیزار ی کے سوا عوا م کو کچھ نہیں دیا اوریہی عوامی مینڈیٹ کی سب سے بڑی بے احترامی ہے جبکہ صوبے میں امن امان کے قیام کی راہ میں بھی یہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جن کے پاس کوئی واضح پالیسی موجود نہیں۔ منگل کے روز لویر چترال میں دروش کے مقام پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاکہ علی امین گنڈاپور کی حکومت کی صورت میں اس صوبے پر عذاب نازل ہوئی تھی جس کے دورمیں سرکاری دفاتر میں ہر کھلم کھلا رشوت کی نرخ مقررہوگئی تھی اور بدعنوانی اپنی انتہاکو چھورہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس صوبے کو امن کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے جبکہ دوسرے صوبے ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں جہاں امن قائم ہے اور یہ افسوس کی بات ہے کہ اس صوبے کی حکمران ابھی تک امن کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں جوکہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بارے میں روا دار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سیکورٹی فورسزاور پولیس کے جوان روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گردوں کا حالیہ حملہ اگر خدانخواستہ کامیاب ہوتا تو اے پی سی ٹو (APS-II)کا سانحہ رونما ہوتا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہاکہ ہم اس علاقے میں امن چاہتے ہیں جوکہ ہماری ترقی کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم سنٹر ل ایشیاء ممالک کے ساتھ منسلک ہوں اور تجارت کو ترقی دے دیں اور اسی راستے تک یورپ تک کاسفر کرسکیں اور افغان حکومت انڈیا اور اسرائیل کی شہہ پر امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان اپنی تحفظ میں کوئی بھی قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مطلوبہ قوت بھی اسے حاصل ہے جس نے مئی کے مہینے میں بھارت کو شکست فاش سے دوچار کردیا، اس کے سامنے افغانستان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چترال پاکستان کا روشن چہرہ اور مستقبل کی ترقی کا ضامن ہے پیپلز پارٹی چترال کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لیئے لازم قرار دیتی ہے. گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چکدرہ ، لوئر دیر چترال روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کوشاں ہے یہ روڈ اس پورے خطہ کی ترقی کی نوید ہے ، ہم واخان کوریڈور سے تجارت کے فروغ کے حوالہ سے بھی سنجیدگی سے کام کررہے ہیں یہ منصوبہ صرف چترال اور خیبرپختونخوا کا نہیں بلکہ پاکستان کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، انہوں نے کہا کہ چترال پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے بھٹو خاندان کو ہمیشہ یہاں سے عوامی پزیرائی ملی ، اب بھی یہاں کے باسی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور اج کا جلسہ اسکا واضح ثبوت ہے ،

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیئے ہماری افواج نے شہادتوں کی داستان رقم کی ہے-اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کل صوبہ میں امن اور دیگر مسائل کے حوالہ سے جرگہ بلایا ہے جس میں شرکت کرکے ہماری کوشش ہوگی کہ صوبہ کی بھرپور نمائندگی کریں اور متحد ہوکر اپنے مسائل حل کریں ، انہوں نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ میرے شہر سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلی کو کیوں ہٹایا ہمیں بتایا جائے کہ کیا وہ کرپٹ تھا یا میر جعفر میر صادق کا کردار ادا کررہا تھا ، پاکستان کو مخلص ، محب وطن ، ریاست دوست قیادت چاہیئے منافقین سے ملک کو نجات دلانا ہوگی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کامیاب شمولیتی جلسہ کے انعقاد پر مقامی تنظیم اور ذیلی ونگوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی-

جلسہ سے پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان ،سابق صوبائی وزیر سلیم خان ، سابق وفاقی وزیر ملک عظمت خان، سابق ایم پی اے غلام محمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر سابق تحصیل ناظم دروش شہزادہ خالد پرویز ، سابق ایم پی اے غلام محمد سمیت دو درجن سے زائد یونین کونسل ، وارڈز کونسل کے نمائندوں اور مختلف جماعتوں کے عہدیداروں نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اس سے قبل پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔اور شہزادہ خالد پرویز و حاجی غلام محمد کی پارٹی شمولیت کو پی پی پی کیلئے ایک خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے چترال میں پارٹی مذید مظبوط ہوگی۔

chitraltimes governor kp faisal kundi drosh party meeting 3 chitraltimes governor kp faisal kundi drosh party meeting 2

chitraltimes governor kp faisal kundi drosh party meeting 2ctl

chitraltimes governor kp faisal kundi drosh party meeting 1

chitraltimes governor kp faisal karim kundi drosh visit 1

chitraltimes governor kp faisal karim kundi drosh visit 12

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115644