Chitral Times

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی

Posted on

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور اپنا استعفی صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بٰھجوادیاہے۔ واضح رہے کہ گورنرشاہ فرمان نے صوبے کی 32ویں گورنرکی حیثیت سے 5 ستمبر 2018 کو اپنے عہدے کا حلف لیاتھا۔ شاہ فرمان3سال،7 ماہ اور 6 دن خیبرپختونخوا کے گورنررہے۔ شاہ فرمان ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 5 ستمبر 2018 سے خیبر پختونخوا کے 32 ویں گورنربنے، وہ 2013 کے عام انتخابات اور2018 کے عام انتخابات میں PK10 اور PK-71 پشاور-VI کے حلقے سے دو بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ شاہ فرمان اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور خیبر لاء کالج پشاور سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ سیاسی جماعت ”پاکستان تحریک انصاف” کے بانی ممبروں میں سے ایک ہیں اور 1995 سے پی ٹی آئی کے ساتھ سرگرم/ وابستہ رہے۔اس سے قبل وہ پرویز خٹک کی کابینہ میں 2013 سے 2018 تک پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورمحکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60199