The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے بعد پی ڈی ایم اے  نے دیرکیلئے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے (گلاف) اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کردیا

Posted on

خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے بعد پی ڈی ایم اے  نے دیرکیلئے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے (گلاف) اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کردیا

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں رواں ہفتے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کمراٹ اور دیر کے لیے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے (گلاف) اور فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں اس دوران وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے امکانات ہیں۔ ان موسمی حالات کے باعث گلیشیائی علاقوں خصوصاً کمراٹ اور دیر میں گلاف اور اچانک آنے والے سیلاب (فلیش فلڈ) کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان، مال مویشیوں کے ضیاع اور فصلوں و بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اور بروقت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
112463