گلوبل ویلچ کے اندر گلوبل ورمینگ – تحریر : سید عطاواللہ جان عسکری
گلوبل ویلچ کے اندر گلوبل ورمینگ – تحریر : سید عطاواللہ جان عسکری
چترال یارخون اپر چترال کا خوبصورت گاؤں بریب جو کم و بیش ١١٠٠ آبادی پر مشمیل ہے ـ علاقے کے لوگ محنتی اور جفاکش ہیں ـ جس کی وجہ سے یہ علاقہ چترال کے دوسرے علاقوں کی نسبت ترقی یافتہ ہے ـ اس گاؤں کے اندر ہر قسم کے ہنر مند لوگ رہتے ہیں ـ شرح خواندگی ٧٥ فیصد کے قریب ہے ـ لوگ مہمان نواز اور ہشاش بشاش ہیں ـ علاقے کے درمیان سے مین سڑک گذرتی ہے جو یارخون کے مختلف گاؤں سے گذرتا ہوا افغان بارڈر پر موجود درہ بروغل تک جاتی ہے ـ گاؤں بریب کے رہنے والے لوگوں کا ذریعہ معاش ملازمت کے علاوہ زرعت اور کاروبار ہے ـ علاقے کی زرخیزی اپنی مثال اپ ہے ـ سیب کی پیدوار علاقے کو میراث میں ملی ہے ـ یہاں کے سیب دنیا بھر میں مشہور ہیں ـ یہاں کے سیب لال رنگت کے تازہ ، لذیز اور رسیلے ہوتے ہیں ـ یہی وجہ ہے کہ چترال کے اندر یہ واحد علاقہ جہاں سے ہیلی کاپٹر کے جہاز سیب بھر بھر کر لے جاتے رہے ہیں ـ ایک سروے کے مطابق علاقے کے لوگوں کو سیب کی سالانہ پیدا وار اور فی کس امدنی کا تخمینہ ٣ لاکھ سے ١٠ لاکھ روپے کی حد تک بتایا جاتا ہے ـ.
اس کے علاوہ گذشتہ کئی سالوں سے علاقے کی خواتین کو نہ صرف مختلف سبزیاں اگانے کی تربیت دی جاتی رہی ہے بلکہ مختلف سبزیوں کے لیے گرین ہاوس بنانے کے علاوہ بیج کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور انھیں مارکیٹ تک پہنچانے کی سہولت کو یقینی بنایا گیا ہے ـ جس سے خواتین کو اچھی خاصی امدنی میاثر اجاتی ہے ـ سبزیوں میں پیاز ، ٹماٹر کے علاوہ الو ، گاجر ، کثرت سے پاۓ جاتے ہیں ـ جبکہ پھلوں میں سیب کے علاوہ اخروٹ ، اڑو ،خاص طور پر قابل ذکر ہیں ـ علاقہ بریب کے لوگوں کے اندر زرعی اور کاروباری رجحان زیادہ پایا جاتا ہے ـ جس کا باعث اغاخان ڈیولپمنٹ نٹ ورک AKDN ہے ـ جوگذشتہ کئی سالوں سے علاقے کے لوگوں کو زرعت کے علاوہ تعلیم ، صحت ، روڈ اور گلوبل ورمینگ سے نمٹنے کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے تربیت دی جاتی رہی ہے ـ.
گاؤں بریب کے اس خوبصورت علاقہ کا اب گلوبل ورمینگ جیسے صورت حال کا سامنا ہے ـ گذشہ کئی سالوں سے مسلسل پہاڑوں سے گلشیرز پگلنے کی وجہ سے یہ علاقہ سلاب کی زد میں رہتا ہے ـ جسکی وجہ سے لوگوں کی جان مال کو مسلسل خطرہ لاحق رہتا ہے ـ نصف سے زیادہ کا علاقہ مکمل طور پر تباہ برباد ہوچکا ہے ـ.

علاقے کے لوگ تنظیم اور اس کے نظم وضواتبط کے پابند ہیں ـ جس کی وجہ سے ایک مضبوط لیڈر شیب کے انتخاب میں غلطی نہیں کرتے ـ علاقے کے لوگوں کو جب بھی مشکل صورت حال کا سامنا رہا ہو تو مشکل کی ان گھڑیوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ندی نالوں کی صفائی کے علاوہ دوسرے امور میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ـ علاقے کے لوگ سیاسی سماجی طور پر بھی مضبوط ہیں ـ ایک سماجی کارکن سید اکبر حسین شاہ کا ذکر کیے بغیر علاقے کی سیاسی اور سماجی عکاسی پیش کرنا ممکن نہیں ـ یہ ایک نوجوان قیادت ہے جو علاقے کو میاثر ہے ـ علاقے کے لیے موصوف کی خدمات اور شب و روز کی محنت ، علاقے کے لوگوں کے نزدیک نہایت قابل تحسین ہے ـ جس کی وجہ سے لوگ انھیں گذشتہ کئی سالوں سے اپنے لیے وی سی ممبر اور چرمین منتخب کرتے ارہے ہیں ـ انہوں نے گذشتہ کئی سالوں سے علاقے کو سیلاب سے بچانے کے لیے ندی نالوں کی صفائی کے علاوہ علاقے کے اندر ابپاشی کے لیے نہروں کی تعمیرو ترقی کے منصوبوں پر کام کراتے آرہے ہیں ـ
مسلسل سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں حکومت وقت کو بروقت اگاہ کرتے رہے ہیں ـ اس کے علاہ کمیونٹی کو ایک پلٹ فارم میں جمع کرکے ان میں اتفاق پیدا کرنے اور علاقے کی تعمیرو ترقی میں ہمشہ لوگوں کے ساتھ کھڑے نظر اتے ہیں ـ اس بار جب اُن سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے بریب کو بچانے کے لیے اب اس بات پر زور دینے لگے ہیں کہ لوگوں کی جائدادیں اور مال ودلت تو تباہ ہوچکے ہیں ـ لیکن اب کی بار لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے ـ کیونکہ گذشتہ سیلابوں نے پورے علاقے تک پھیلنے کے لیےاپنا راستہ بنا چکی ہے ـ خدشہ ہے کہ اگلے بار سیلاب تیزی سے علاقے کے اوپر سے گذرے گی ـ اس لیے لوگوں کو کسی محفوظ علاقے پر شیلٹرز بنا کر دیے جائیں ـ جہاں اگلی نسلوں کے لیے تعلیم ،صحت بجلی ، پانی اور روڈ کی سہولت موجود ہو ـ
جیسے جیسے دور اپنی جدت کی جانب بڑھتی رہتی ہے ویسے ہی نت نئے مسائل جنم لیتی ہیں ـ گلوبل ورمینگ بھی ان میں سے ایک بڑا مسلہ بن دنیا کے سامنے ابھر رہا ہے ، جس کی دہشت و وحشت سے اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے ـ آمین ـ
