Chitral Times

گستاخ رسول کے خلاف احتجاج کرنے والے عاشقان رسول باعزت بری کردئیے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مقامی عدالت نے2017 میں گستاخ رسول کے خلاف احتجاج کرنے والے عاشقان رسول کو باعزت بری کردیا۔ 2017 میں ان افراد کو 5 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ یہ کیس 2017 سے زیر سماعت تھا اس کیس کی پیروی چترال کے ممتازقانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ کررہے تھے۔.

عوام کے مابین روابط کو بہتر بنانے کے لیےموجودہ ڈی۔پی۔او چترال اور ایس۔ڈی۔پی او فاروق جان کی کوشیشیں بھی اس سلسلے میں قابل ذکر ہیں.

یاد رہے کہ وقاص احمد ایڈوکیٹ عاشقان رسول کی طرف سے مقدمے کی پیروی کر رہے تھے۔ عاشقان رسول کی باعزت بری کے سلسلے میں علماء کرام، صدر تجار یونین چترال شبیر احمد ،چترال کے ممتازعلماء کرام میں قاری جمال عبدالناصر،سابق ایم۔ پی۔اے مولانا عبدالرحمن،مولانا فتح الباری ،مولانا قاضی نسیم اور مولانا سمیع نے بھر پورکردار ادا کیا۔ عاشقان رسول کے وکیل وقاص احمد نے کہا کہ چترال پولیس ،ڈی۔پی۔او چترال کی عوام دوستی اور نرم رویہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

gustakhe rasool k khilaf ihtijaji bare chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22957