Chitral Times

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 56 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

Posted on

اسلام آباد(آئی آئی پی)گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 56 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق11 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم13 7.8 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.72 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم7.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سٹیٹ بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 1.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.32 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتے کے دوران دیگربنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.23 ارب ڈالر تھا۔سٹیٹ بنک اوردیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15.14 ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بنک اوردیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
………………………………..
..
سی پیک منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں تجارتی سرگرمیوں کے لئے ایک بار صنعتوں کی تنصیب کی صورت میں کسٹم ڈیوٹی میں مکمل رعایت ہے،حکام سرمایہ کاری بورڈ
اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں تجارتی سرگرمیوں کے لئے ایک بار صنعتوں کی تنصیب کی صورت میں کسٹم ڈیوٹی میں مکمل رعایت ہے جبکہ10سال تک آمدن کی مد میں ٹیکسوں میں خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے، یہ سہولت 30 جون 2020 تک میسرہوگی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں کو کامیاب بنانے اور ان سے دیرپا فوائد حاصل کرنے کے لئے کئی کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ حکومتِ خصوصی اقتصادی علاقوں کے استفادہ کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کرکے چین کی طرح ہی رعایتیں اور منافع حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز ایکٹ 2012 کے تحت سپشل اکنامک زونز کو بحال اور فعال کرنے کے لئے صنعتوں کی تنصیب اور سرمایہ کاری سے متعلق سامان کی پاکستان درآمد پر ایک دفعہ تمام کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے استثنا دیا جا رہا ہے۔

……………………….
.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27563