گرم چشمہ چترال کے عوام امن کی خاطر اپنے سکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سلیم خان
گرم چشمہ چترال کے عوام امن کی خاطر اپنے سکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سلیم خان
گرم چشمہ ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گزشتہ دنوں کے دہشت گردی کے خلاف عمائدین لٹکوہ کا ایک مشترکہ اجلاس سلیم خان سابق صوبائی وزیر کے سربراہی میں گرم چشمہ میں منعقد ہوا۔ جس میں 6 ستمبر کو چترال کے علاقے بمبوریت اور ارسون کے اندر دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کے واقعات کا شدید الفاظ میں مزمت کی گئ۔ اور شھداء کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اس پروگرام میں گرم چشمہ ویلی کے تمام وی سی ناظمین، کونسلرز اور عمائدین گرم چشمہ نے شرکت کی۔ اور سب نے ملکر متفقہ طور فیصلہ کیا کہ ہم اپنے سکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی چترالی دہشتگردوں کے سہولت کار نہیں بنیں گے۔ چترال میں امن کی بحالی کیلئے عوام ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد بھی پاس کی گئ۔ جس میں یہ مطالبہ کیا گیا۔ جو مقامی لوگ اگر دہشتگردوں کی سہولت کاری میں زرا برابر بھی ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
چترال کے اندر تمام ویلی روڈز کو کشادہ اور پختہ کیا جائے۔ تاکہ باونڈری ایریا تک فورسیز کی رسائی آسانی سے ہو سکے۔ اور عوام کو بھی سہولت مل سکے۔
اجلاس سے سلیم خان کے علاوہ، سجاد پرتوی ناظم، نواب خان ناظم، خطیب رحمت حسین، حسین جان، اصلاح الدین و دیگر نے خطاب کیا ۔پروگرام کے آخر میں ایک امن ریلی بھی نکالی گئ۔ جو کہ گرم چشمہ بازار کے اخرمیں اختتام پذیر ہویی۔ شرکاء ریلی نے پاکستان زندہ باد۔ پاک آرمی، چترال اسکاؤٹس و چترال پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔
