The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کے پی لوکل کونسلز ڈی لیمیٹیشن مجوزہ رولز سے متعلق اعتراض یاتجاویز دس دنوں کے اندر طلب

Posted on

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے (ڈرافٹ) خیبر پختونخوا لوکل کونسلز (Delimitation) مجوزہ رولزکو عملی شکل دینے کے لٰے اپنی ویب سائٹ (www.lgkp.gov.pk) پر اس سے متاثر ہونے والے افراد کی اطلاع کے لئے ڈال دئیے ہیں اور نوٹس دیا ہے کہ مجوزہ رولز سے متعلق کسی قسم کے کے اعتراض یا تجاویز کو سیکرٹری محکمہ بلدیات، الیکشن اور دیہی ترقی کو اس اعلامیے کی سرکاری گزٹ میں اشاعت کے دس دنوں کے اندر پیش کریں تاکہ مذکورہ مدت کے اختتام پر ان پرغور کیا جاسکے۔ اس امر کا اعلان محکمہ بلدیات، الیکشنز، اور دیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24725