کپٹین اجمل شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ونگ کمانڈر مستوج لیفٹننٹ کرنل عامر مسعود عارف اور کیپٹن اجمل کے والد نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے
کپٹین اجمل شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ونگ کمانڈر مستوج لیفٹننٹ کرنل عامر مسعود عارف اور کیپٹن اجمل کے والد نے ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کپٹن محمد اجمل شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ گہلی فٹ بال گراونڈ بونی میں اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا یہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ چترال سے پہلے شہید آفیسر کپٹن اجمل شہید سے منسوب تھی جو 144 ونگ مستوج کے طرف سےڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اپر چترال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال کی تعاون سے منعقد کرایا گیا ٹورنامنٹ منتظیمیں پرویز لال،سعید ولی خان ،صدر ڈی ایف اے محسن لال اور اپر چترال کے معروف و مشہور شخصیت قاری نجم الدین بہترین منتظم کے طورپر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کو انجام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کی۔اس ٹورنامنٹ میں کل 16 منتخب فٹ بال کلب کے کھلاڑی شرکت کر رہے تھے۔
فائنل تورکھو فٹ بال کلب اور سہارا فٹ بال کلب کشم کے مابین کھیلا گیا ۔سہارا کشم 2 کے مقابلے میں 4 گول اسکور کرکے اجمل شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فاتح بنے۔اس موقع پراجمل شہید کے ولد محترم ریٹائرڈ استاد محمد غازی خان خصوصی طور پر مدعو کیے گئے تھے یاد رہے شہید محمد اجمل چترال سے پہلے شہید آفیسر ہے۔جو 30 اپریل 2015 کو تیراہ کے مقام پر ملک دشمن عناصر سے نبرد ازما ہوتے ہوئے جامِ شہادت نوش کی تھی۔ شہید کے ولد اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے لختِ جگر کی شہادت کو اپنے اور پاک وطن کے لیے اعزاز قرار دی انہوں نے کہا کہ اس پاک دھرتی کے لیے اجمل کی شہادت پوری چترال کے لیے فخر کا مقام ہے میں الله پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ شہادت میرے بیٹے کی نصیب میں آئی۔مہمان خصوصی ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج لیفٹننٹ کرنل عامر مسعود عارف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اجمل شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس ٹورنامنٹ کو رونق بخشی۔
انہوں نے کہا کہ 144 ونگ ائیندہ بھی ضلعی انتظامیہ اور این جی اوز کے ساتھ ملکر علاقے میں مثبت اور تفریحی سرگرمیوں کو فروع دینے میں کردار ادا کرتا رہیگا۔ آخر میں ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی۔اس طرح سہارا فٹ بال کلب کشم ونر اور تورکھو فٹ بال ٹیم رنر اپ کی ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اے ڈی سی ریلیف شاہ عدنان،ڈی پی او اپر چترال محمد عتیق شاہ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شہناز،میجر ارسلان و دیگر مہماناں میموریل فٹ بال کے فائنل میچ دیکھنے لیے گراونڈ میں موجود تھے۔
