Chitral Times

کورونا وبا ؛ شندور فیسٹول اس مرتبہ بھی منسوخ کردیا گیا ، اعلامیہ جاری

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ پرمنعقد ہونے والا شندور فیسٹول کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہاگیا ہےکہ کورونا وبا کوپھیلنے سے روکنے کیلئے این سی او سی کے فیصلوں، دئے گئے گائڈ لائن اور سوشل ڈیسٹنسنگ کے پیش نظر شندور فیسٹول منانا اس سال بھی ممکن نہیں رہا ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہی خدشات کا اظہار فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر پشاور سے جاری ایک لیٹر میں بھی کیا گیا ہے ، لہذا ان تمام محرکات کے پیش نظر شندور فیسٹول2021 بھی منسوخ کیاگیا ہے ۔ اس بات کی تصدیق شندور فیسٹول کےمیزبان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بھی کی ہے ۔
شندور فیسٹول کی منسوخی کی خبر پر لوئر اور اپر چترال کے عوام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالاسے کورونا ایس او پیز کے تحت فیسٹول منانے کا مطالبہ کیاہے ۔

shandur festival
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
49234