The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی خصوصی ہدایات پر، ضلع میں سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن جاری ہے،

اس مہم کے تحت، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ دروش کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی، متعدد موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا جو قانونی عمر سے کم تھے یا حفاظتی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔کاروائی کے دوران کم عمر اور بنا ہیلمٹ و لائسنس کے بائیکرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئ۔

یہ کاروائی  چترال شہر ودیگر علاقوں میں بھی  جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کم عمر موٹرسائیکلسٹ اور بیغیر ہیلمیٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، خلیل اللہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ سرکاری کرایوں پر عملدرامد کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دورانِ معائنہ، مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز سے اضافی رقم مسافروں کو واپس کروائی گئی اور ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

chitraltimes action against under age and without helmet motorcyclists 1 chitraltimes action against under age and without helmet motorcyclists 5

chitraltimes drosh admin action against transporters 1 chitraltimes drosh admin action against transporters 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
114662