Chitral Times

عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے لوئر چترال پولیس کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں پبلک میٹنگز کا انعقاد

عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے لوئر چترال پولیس کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں پبلک میٹنگز کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کے ساتھ فاصلوں کو مزید کم کرنیکی خاطر ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی پبلک انگیجمنٹ پلان کے تحت پولیس کی جانب سے عوام میں جرائم کے خلاف آگاہی پھیلانے اور جرائم کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کمیونٹی میں جاکر مشیران علاقہ، ضلعی حکومت کے منتخب نمائندوں, ویلیج چیرمین,علمائے کرام اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کررہے ہے

جس میں منشیات، غیر رجسٹرڈ کرایہ داران اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں و جرائم کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔ پبلک میٹنگز میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی جا رہی ہے کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے جتنے کم ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا اتنی ہی جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عومی رابطہ مہم سے عوام دوست پولیس کو فروغ ملے گا۔پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے جائز مسائل کو حل کریں گے۔

دریں اثنا ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے کہاہے کہ تمام افسران عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد اور اتفاق کے لئے کام کریں گے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہوسکے۔تھانہ کیسطح پر معززان علاقہ سیاسی سماجی قائدین علماء و دیگر سوشل ورکر کیساتھ روابط کو تیز کی جا رہی ہے تاکہ جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے لئے ان کی مدد حاصل کرسکیں۔

chitraltimes community policing meeting chitral lower

 

 

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، دو کلوسے زیادہ چرس برآمد ، ملزمان گرفتار

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )  آر پی او ملاکنڈ سجاد خان کی اور ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس انتہائی پیشہ ور منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس ایچ او دروش ابرار احمد نے ملزم الیاس احمدسکنہ کورو دروش کے قبضے سے 1242 گرام چرس جبکہ ایس ڈی پی او سٹی اجمل خان کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی منیر الملک نے ملزم خورشید احمد سکنہ پشاور حال ریحانکوٹ کے قبضے سے 1046 گرام چرس بر امد کیے ۔دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 288 گرام چرس بر امد ہو کر ہر دو ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے زیر دفعہ 9D CNSA مقدمات درج رجسٹر ہوکر مزید تفتیش جاری ہے ۔ پیشہ ور منشیات فروشوں کو انکے انجام تک پہنچانے میں اپنے پولیس فورس کا ساتھ دیں ۔ڈی پی او لوئر چترال

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70479