کالاش ویلی کی سالانہ تہوار چیلم جوشٹ (جوشی ) کل سے رمبور ویلی میں شروع ہوگا
کالاش ویلی کی سالانہ تہوار چیلم جوشٹ (جوشی ) کل سے رمبور ویلی میں شروع ہوگا۔
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی قدیم ثقافت کے حامل کمیونٹی کالاش کا سالانہ فیسٹول چیلم جشٹ کل یعنی پیر کے روز سے کالاش ویلی رمبور میں شروع ہوگا جوکہ چار دن تک جاری رہے گا۔موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لئے یہ فیسٹول 13مئی کو بمبوریت ویلی اور 14مئی کو بریر ویلی سے شروع ہوگا۔اور فیسٹول کی اخری تقریب ۱۶ مئی کو بمبوریت میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر تینوں کالاش وادیوں اور خصوصاً بمبوریت ویلی میں سیاح بہت بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں لیکن اس دفعہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد گھٹ جانے کا حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔




\