ایون کی وفد کا کالاش ویلی روڈ کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے ملاقات
ایون کی وفد کا کالاش ویلی روڈ کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے ملاقات
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ایون کالاش ویلیز روڈ یکی تعمیر میں مسلسل تاخیر اور اس سڑک ک زد آنے والے زمینات کے معاوضوں کی آدائیگی میں تعطل کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے عمائدین علاقہ کے ایک وفد ڈپٹی کمشنرچترال سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ نو تعینات شدہ ڈپٹی کمشنر کا چترال لوئر کا عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ ایک تعارفی ملاقات تھی۔ جس میں سابق ڈپٹی کمشنر انوار الحق اور سابق اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چوہدری کی طرف سے عوام ایون کے ساتھ کئےگئےوعدوں کے باوجود تاحال ان پر عملدر آمد نہ ہونے سےپائی جانی والی تشویش سےموجودہ ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ عوام نے اس وقت کے ڈی سی اور اے سی کے کہنے پر اپنی زمینات کاشت نہیں کیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ابھی تک ان زمینات کے معاوضے آدا کئے گئے۔ اورنہ ہی کام شروع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے بتایا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سیکشن ون کے زمین معاوضے کے چوالیس کروڑ روپے اکاونٹ میں موجود ہیں ۔ لیکن بعض دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث تاحال آدائیگیاں نہیں ہو سکی ہیں ۔ جس وقت بھی یہ مکمل ہوں گے۔ لوگوں کے زمینات کے معاوضوں کی آدائیگی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال سے اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وفد میں چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان ایڈوکیٹ ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ، چیرمین وی سی ٹو محمد رحمن ، سابق ممبر جندولہ خان ، عنایت اللہ اسیر ، کونسلر ابوذرغفاری ، سراوت خان کالاش رمبور ، وغیرہ موجود تھے وفدنے بعد آزان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال لوئر سے ملاقات کی ۔ اور ایون و ملحقہ وادیوں میں گرین گوداموں سے گندم کی تقسیم روکنے کی وجہ سے اٹھنے والے سنگین مسئلے کے بارےمیں آگاہ کیا ۔ جس پر ڈی ایف سی نے کہا ۔ کہ چونکہ صوبائی حکومت کی طرف سے گرین گوداموں سے گندم کی تقسیم روک دی گئی ہے ۔ اس لئے یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ وفد نے ایون کے اندر روڈ کی ناقص صورت حال کے بارے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال سےملاقات کی ۔ اور روڈ کی وجہ سے آمدورفت کے مسائل سے ایکسین کو آگاہ کیا ۔ جس پر انہوں نے یقین دلایا ۔ کہ روڈ پر بجری بچھا کر اس کی حالت بہتر بنائی جائے گی ۔ وفد نے ڈرائیور برادری کی طرف سے کرایوں میں من مانی اضافے کے حوالے سےبھی اے سی منظور سے ملاقات کی اور انہیں لوگوں پر کرایے کے نام پرکئے گئےظلم و زیادتی سے آگاہ کیا ۔ جس پر اے سی نے کاروائی کرنے کی یقین دھانی کی ۔







