The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 کالاش ویلیز روڈ کے پورشن ون میں این ایچ اے کی طرف سے کام بالکل بند ہو چکا ہے۔ عمائدین آیون وکالاش ویلیز

 کالاش ویلیز روڈ کے پورشن ون میں این ایچ اے کی طرف سے کام بالکل بند ہو چکا ہے۔ عمائدین آیون وکالاش ویلیز

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور اکبر کی زیر صدارت ایون کالاش ویلیز کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنرآفس چترال لوئر میں منعقد ہوا ۔ جس میں اے اے سی چترال حیدرملوکی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ایون کالاش ویلیز روڈ اور دیگرمحکموں کے آفیسران کے علاوہ ایون کے عمائیدین چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ،چیرمین ویلج کونسل ایون ٹو محمد رحمن ،سابق ممبر جندولہ خان ، سابق آر پی ایم ایس آر ایس پی دیر نور عجب خان ،  سیدالدین ،سوشل ایکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر ،   عارف اللہ ،  فاروق احمد اور چیرمین وی سی بریر براس خان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایون کے عمائیدین کی طرف سے ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر میں سست روی اور این ایچ ا ے حکام کی عوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ اور کہا گیا  کہ کالاش ویلیز روڈ کے پورشن ون میں این ایچ اے کی طرف سے کام بالکل بند ہو چکا ہے ۔ عوام نے کمپنسیشن لینے کے بعد اپنےمکانات ،دکانات گراکر سڑک تعمیر کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ اور علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ اور بہت سے لوگ سڑک کی دیواریں تعمیر کےبعداپنے مکانات تعمیر کرنے کےانتظار میں ہیں ۔مگر این ایچ اے پورشن ون کی تعمیر پرکوئی توجہ نہیں دے رہی۔ عمائیدین نے سڑک کی بلاسٹنگ کا ملبہ ایون نالے میں ڈالنےسے آنے والے گرمیوں میں ایون کے دیہات کو سیلاب سے شدید نقصان پہنچنے کے خدشے سے آگاہ کیا ۔ اور ملبہ محفوظ جگہے میں جمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اسی طرح بریر روڈ کی تعمیر سے شیدی واٹر سپلائی کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر متبادل انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسائل سننے کے بعد این ایچ اے حکام کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے این ایچ اے حکام کو پانچ دنوں کے اندر یہ مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ جبکہ اے اے سی حیدر ملوکی نے موقع پر حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عمائیدین نے کہا ۔ کہ ہم این ایچ اے سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں ۔ لیکن ان کی طرف سے مسائل حل کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ جو کہ افسوسناک ہے

meeting on ayun vallies road22 meeting on ayun vallies road2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81952

کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن اسیسمنٹ کے بعد بہت جلد ادا کی جاییگی۔ڈپٹی کمشنر 

Posted on

کالاش ویلیز روڈ کی لینڈ کمپنسیشن اسیسمنٹ کے بعد بہت جلد ادا کی جاییگی۔۔ ڈپٹی کمشنر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر چترال انوار الحق نے کہا ہے۔ کہ کالاش ویلیز روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کالاش ویلیز و ملحقہ علاقہ ایون کا تابناک مستقبل اسی روڈ سے وابستہ ہے ۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ ایون کے لوگ اس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے مسائل کے حل میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ جو کہ قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایون کے ایک مقامی ہوٹل میں زیر تعمیر ایون کالاش ویلیز روڈ کے سلسلے میں لوگوں کے تحفظات دور کرنے اور معاوضے کی آدائیگیوں سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترل وقاص مسعود چوہدری ، ڈی ایچ او چترال فیاض رومی ، معروف قانون دان ایڈوکیٹ عبدالولی خان عابد ایون وی سی چیرمینان وجیہ الدین ، محمد رحمن عمائدین علاقہ شہزادہ افتخار المعروف جہانگیر ، حاجی محمد خان ، عبد المجید قریشی، عنایت اللہ اسیر ، جندولہ خان ، خیر الاعظم، حاجی بہادر علی کے علاوہ لینڈ اونرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر نےکہا ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ ایک بہترین روڈہو گا ۔ جس میں رائٹ آف وےکا خیال رکھا جائے گا ۔ چترال بائی پاس روڈ پر ان چیزوں کا خیال نہیں رکھا گیا ۔ جس کی وجہ سےبائی پاس روڈ ابھی سے مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ روڈ کمپنسیشن کیلئے کسی قسم پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اور موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر چترال اور لینڈ سٹلمنٹ تحصیلدار کو ہدایت کی ۔ کہ وہ دیگر تمام مصروفیات موخر کرکے روڈکی اسسمنٹ مکمل کریں ۔ تاکہ لوگوں کی زمینات کی آدائیگیاں جلد سے جلد ہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ سڑک اپنے ڈیزائن اور ڈرائنگ کے مطابق تعمیر کیا جائے گا ۔ اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ سڑکیں بار بار نہیں بنا کرتیں ۔ اس لئے روڈ کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی رو رعایت نہیں رکھی جائے ۔ اور نقشے کے مطابق اسے مکمل کیا جائے ۔ تاکہ آنے والی نسلیں روڈ کے مسائل سے دوچار نہ ہوں ۔ وقتی مصلحت پسندی سے قیمتی روڈ متاثر ہوگا ۔ قبل ازین جب ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ایون پہنچے تو معروف کاروباری شخصیت خیرالاعظم نے دونوں مہمانوں کو چترالی ٹوپی پہنایا ۔

بعد آزان ویلج چیرمین وجیہ الدین نے اپنے خطاب میں سڑک کےحوالے سے لوگوں کے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر چترال کو آگاہ کیا ۔ اور مطالبہ کیا ۔ کہ ایون چیک پوسٹ تک معاوضے کی آدائیگی بلاتاخیر کیا جائے ۔ اس موقع پر ویلج چیرمین محمد رحمن ، عنایت اللہ اسیر ، عبدالمجید قریشی نے خطاب بھی کیا ۔

chitraltimes dc chitral lower ayun visit 3 chitraltimes dc chitral lower ayun visit 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67906

کالاش ویلیز روڈ  پر فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب کام روک دیا گیا

Posted on

کالاش ویلیز روڈ  پر فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب کام روک دیا گیا

چترال ( محکم الدین ) سیاحتی لحاظ سے عالمی سطح پر اہمیت کی حامل کالاش ویلیزکیلئے روڈ کی تعمیر جو تین مہینے پہلےشروع کیا گیا تھا ۔ فنڈ کی عدم دستیابی کے سبب کام روک دیا گیا ہے ۔ اور متعلقہ ٹھیکہ داروں نےتعمیراتی تمام مشینری واپسی کیلئے جمع کر لی ہے ۔ اس روڈ کی تعمیرکے حوالے سے عوامی دباو اورپشاور ہائی کورٹ کے حکم پر چند ماہ قبل سٹیٹ لینڈ اور بعض آراضی مالکان کی طرف سے رضاکارانہ طور پر قبل ازمعاوضہ آدائیگی اپنی زمین سڑک کیلئےفراہم کرنے پر کام شروع کیا گیا تھا ۔ اور توقع یہ کی جارہی تھی ۔ کہ صوبائی حکومت زمینات کے معاوضے کیلئے مناسب فنڈ جون کے بجٹ میں فراہم کرے گی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا دعوی کرنے والی صوبائی حکومت نے صرف بائیس کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ جو کہ اس میگا پراجیکٹ کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔ کیونکہ سروے کے مطابق ایون کے اندر صرف ایک سیکشن کی زمینات وغیرہ کے معاوضے کی آدائیگی کیلئےستتر کروڑ روپے کے فنڈ کی ضرورت ہے۔ اور مستہزاد یہ کہ لینڈ ایکوزیشن کا ادارہ دستیاب بائیس کروڑ روپےبھی زمین مالکان کو ادا نہیں کر رہا ۔جس کی وجہ سےسٹیٹ لینڈ سمیت پراویٹ پراپرٹی پر جاری کام بھی روک دیے گئے ہیں ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے زمینات کے معاوضے کیلئے حسب ضرورت فنڈکی عدم فراہمی کی بنا پر بڑی تعداد میں مشینریز ، مزدور اور متعلقہ ادارے کےملازمین بیکار ہو چکے ہیں ۔ جن کا بوجھ بھی لازمی طور پر اس پراجیکٹ پڑ رہا ہے ۔

ایون اور کالاش ویلیز کے عوامی حلقوں نے کالاش ویلیز روڈ کے تعمیراتی کام کی بندش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور مناسب فنڈ کی عدم دستیابی پر اسے صوبائی حکومت کی طرف سے یونین کونسل ایون کے عوام خصوصا کالاش اقلیتی برادری کے ساتھ کھلا مذاق قرار دیتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی ہے ۔ اور اس امر کا اظہارکیاہے۔ کہ جاری تعمیراتی کام کی بندش کا یہ سلسلہ جاری رہا ۔ تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا مسئلےکی سنگینی کا احساس کرتےہوئےاور سیاحتی مقامات کی ترقی کے اپنے دعوےکو حقیقت کا روپ دھارنےکیلئے فوری طور پر زمینات کے معاوضے کی آدائیگی کیلئے مزید فنڈ کا اعلان کرے ۔ تاکہ تعمیراتی کام جاری ہو سکے ۔ عوامی حلقوں نے ایک ہفتے سے کام کی بندش کے باوجود ایم این اےمولانا عبد الاکبر چترالی، معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ اور ایم پی اے ہدایت الرحمن کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ فوری طورپر تینوں نمایندگان وزیر اعلی سے مل کر فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

chitraltimes Ayun kalash road construction work suspended

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64780