The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں پہلی مرتبہ قدرتی اور خالص اشیاء کا اسٹال لگایا گیا

Posted on

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں پہلی مرتبہ قدرتی اور خالص اشیاء کا اسٹال لگایا گیا

چترال ( محکم الدین ) کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں پہلی مرتبہ ڈائریکٹوریٹ آف نان ٹمبر فارسٹ کی طرف سے قدرتی اور خالص اشیاء کا اسٹال لگایا گیا تھا ۔ جس میں تمام قدرتی خالص اشیاء آخروٹ کا تیل ، دیسی شہد ، کالا زیرہ ،چلغوزہ ، ہربل چائے کے علاوہ کاغذی اخروٹ ،قدیم طریقے سے سوکھائے گئے خشک میوہ جات ( ڈرائی فروٹ ) موجود تھے ۔ جو کہ فیسٹول میں شریک ملکی و غیرملکی سیاحوں ،مہمانوں ،کھلاڑیوں اور شائقین کی نہ صرف توجہ کا مرکز بنے ، بلکہ بہت شوق اور دلچسپی سے خریداری بھی کئے۔ اس موقع پر مہمانوں نے آرگینک فوڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتےہوئےڈائریکٹوریٹ آف نان ٹمبر فارسٹ کی طرف سے اسٹال کے قیام کو سراہا ۔ اورمطالبہ کیا ۔ کہ چترال شہر میں مستقل بنیادوں پر اس کیلئے ڈسپلے سنٹر قائم کیا جائے ۔ تاکہ خالص قدرتی خوراک کی حامل اشیاء کی اہمیت اجاگر ہو سکیں ۔ اور یہ اشیاء سیاحوں اور طلب کرنے والوں کودستیاب ہوں ۔

اس حوالے سے سپروائزر نان ٹمبر فارسٹ چترال تنویر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اسٹال میں رکھی گئی تمام اشیاء انسانی اچھی صحت کے ضامن قرار دیے گئے ہیں ۔ اور موجودہ وقت میں طبی ماہرین یہ چیزیں بطور علاج بھی مریضوں کیلئے تجویز کرتے ہیں ۔ اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ان قدرتی اشیاء کو ان کی اصل خاصیت و اجزا کے ساتھ ملاوٹ سے پاک لوگوں تک پہچانے کی راہ ہموار کر سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ فسٹول میں چھوٹے پیمانے پر اسٹال لگایا گیا تھا ۔ جو کہ بہت ہی کامیاب رہا ۔ جس کا ثبوت یہ ہے،کہ فیسٹول کے چیف گیسٹ سی ای او پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نادر گل ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک ، کرنل چترال سکاوٹس ، تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عدنان ملوکی اور دیگر بڑی تعداد میں مہمانوں اور سیاحوں نے اسٹال کی وزٹ کی اور خریداری کی ۔ جو کہ ہمارے معیار پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ انشاءاللہ مستقبل میں مزید بہتر طریقے سے آرگینک فوڈز کو ترقی دینے کی کوشش کریں گے ۔

یادر ہے کہ آخروٹ کا تیل ،دیسی خالص شہد ، چلغوزہ اور اس کاتیل، کالازیرہ یہ ایسی چیزیں ہیں ۔ جو کہ خوراک بھی ہیں اور علاج بھی ۔ لیکن چترال کے لوگوں کی سہولت پسندی اور ان قدرتی اشیاء کی ناقدری کی وجہ سے آج یہ خالص خوراک نایاب ہو چکی ہیں ۔ اور ان کی جگہ مصنوعی خوراک نےلے لی ہے۔ خوراک میں ناقص اجزا کی ملاوٹ کرکے نہ صرف ان کی قدرتی خاصیت کم کی جاتی ہے۔ بلکہ ان میں ناقابل خوراک چیزین شامل کرکے زہر بنا دیا جاتا ہے۔ جنہیں لوگ کھانےپر مجبور ہیں ۔ ملکی کرپشن زدہ قانون کی وجہ سے کسی کی گرفت ہوتی ہے۔ اور نہ سزا ،یوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر ناقص اور زہر آلود خوراک کھا کھا کر بیماریوں کے ایک طوفان میں گر چکے ہیں اور اربوں روپے ادویات پر حکومت اور عوام دونوں خرچ کر رہے ہیں ۔

chitraltimes organic dryfrout stall kalash snow festival 1 chitraltimes organic dryfrout stall kalash snow festival 2 chitraltimes organic dryfrout stall kalash snow festival 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71295

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر 

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )  قدیم تہذیب و ثقافت ، برف پوش وادی ،اور برف پر ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کا رقص کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں شرکت کرنے والے مہمانوں ،سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئےانتہائی دلچسپ تفریح ثابت ہوا۔ جس نے بھی دیکھا ۔ ٹھٹہرتی سردی میں اس تفریح کی تعریف کی ۔ یہ فیسٹول تین دن جاری رہنے کے بعد اتوار کی سہ پہر اختتام پذیرہوا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او پا کستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نادرگل تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں سی ای او ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک ،کرنل قیصر چترال سکاوٹس ، ڈی پی او چترال ، چیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز ، اےاےسی چترال عدنان ملوکی وغیرہ شامل تھے ۔

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ چترال و ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے اشتراک سے کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت منعقد ہوئے ۔ جس میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام ( ایس آر ایس پی ) اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام ( اے کے آر ایس پی ) نے تعاون کیا ۔ فیسٹول کے دوران پہلی مرتبہ کالاش وادیوں میں مقامی کھیلوں سےہٹ کر اسکنگ، سنو بورڈنگ ، سنو فٹبال و پیرا گلائڈنگ کے مقابلے ہوئے ۔ جبکہ مقامی معروف کھیل بزکشی ، نیزا بازی ، کشتی کے مقابلے برف پر کھیلے گئے ۔ جو کہ عام روایات کے مطابق برف کی بجائےخشک زمین پر کھیلے جاتے ہیں ۔ تین روزہ سنو فیسٹول کی راتیں کلچر شو سے بھر پور تھیں۔ جس میں مقامی موسقی اور سیاحوں کی طرف سے بھر پور فن کے مظاہرے کئے گئے ۔ اور وادی کی راتیں نہایت رنگین رہیں ۔ جن کا سنکڑوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے لطف اٹھایا ۔ فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئےکہا ۔ کہ فیسٹول کے انعقاد کا مقصدچترال اور کالاش وادیوں میں سیاحت کو فروغ دے کر یہاں روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان مردو خواتین کو صحت مند تفریح مہیا کرنے اور ملکی و عالمی سطح پر ان کھیلوں کیلئے ایسے کھلاڑی پیدا کرنے ہیں۔ جو ملک کا نام روشن کر سکیں ۔

قبل ازین ہندوکش سنو سپورٹس کلب چترال کے پیٹرن ان چیف شہزادہ ہشام الملک نے کہا ۔ کہ یہ ایک تعارفی فیسٹول تھا ۔ جو کہ بہت ہی مختصر تیاریوں کے باوجود انتہائی دلچسپ رہا ۔ اور بڑی تعداد میں برف کے کھلاڑیوں اور سیاحوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش وادیوں میں برف پر کھیلے جانے والے سپورٹس کے بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل مردو خواتین میں مو جود ہیں ۔ اس لئے ہم نے ان کیلئے ٹریننگ کا انتظام کیا ہے ۔ اگلے سال یہ فیسٹول انتہائی تیاریوں کے ساتھ منعقد کیاجائےگا ۔ جس میں مقامی کھیلوں کو فوقیت دی جائےگی ۔ قبل ازین مہمان خصوصی سی ای او، پی پی اے ایف نادر گل کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ یونین کونسل ایون خصوصا کالاش ویلیز سیلاب کی وجہ سےبری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس لئے پی پی آر پروگرام کو دوبارہ یونین کونسل ایون بشمول کالاش ویلیز تک وسعت دی جائے۔ اوروادی بمبوریت کیلئے آٹھ سو کلو واٹ کا منی ہائیڈل پاور سٹیشن قائم کیا جائے ۔ جس پر مہمان خصوصی نے ان پر غور کرنے کی یقین دھانی کی ۔ فیسٹول سے دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا ۔ اختتام پر مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے گئے۔

chitraltimes kalash snow sports festival concludes here in bumburait chitral 2 chitraltimes kalash snow sports festival concludes here in bumburait chitral 3

chitraltimes kalash snow sports festival concludes here in bumburait chitral 4

chitraltimes kalash snow sports festival concludes here in bumburait chitral pervaz chitraltimes kalash snow sports festival concludes here in bumburait chitral 5

chitraltimes kalash snow festival kicked off here in chitral 2 chitraltimes kalash snow festival kicked off here in chitral 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71182