The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش قبیلے کی مذہبی تہوار چیلم جوشٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے زیر صدار ت اجلاس، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی 

کالاش قبیلے کی مذہبی تہوار چیلم جوشٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے زیر صدار ت اجلاس، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محسن اقبال کی زیر صدارت کالاش قبیلے کے مذہبی تہوار چیلم جوشٹ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیسٹیول کے حوالے سے انتظامات, سیکیورٹی, سیاحوں کیلے انتظامات, ٹریفک پلان, پارکنگ اور روڈذ کے حوالے سے پلانز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تہوار کے دوران کالاش ویلیز میں پرائس مانیٹرنگ ڈیسک اورٹو رسٹ فیسلیٹیشن سنٹرز کا قیام، سیاحوں کے لیۓ ہوٹلز میں مکمل انتظامات اور خواتین سیاحوں کے لیۓ خصوصی انتظامات کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کو فیسٹیول کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو تہوار کے دوران سیاحوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کیلۓ موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ اور تمام اداروں کو انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کالاش کمیونیٹی کے مذہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اور تہوار کے پرامن طریقے سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کیلۓ کوشاں ہے۔ اس حوالے سے ہر ممکن موثر اقدامات اٹھاۓ جائنگے۔ تا کہ علاقے کو سیاحت کے فروغ میں مدد ملے۔

یادرہے کہ کالاش قبیلے کی مشہور تہوار چیلم جوشٹ ۱۴مئی سے شروع ہورہا ہے جو تین دن تک جاری رہیگا۔

chitraltimes dc lower chaired kalash festival meeting joshe 2

chitraltimes dc lower chaired kalash festival meeting joshe 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101987