The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کی تمام ترانتظامات مکمل، علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ، کالاش ثقافت اور مذہبی رسومات میں دخل اندازی سے گریز کرنیکی ہدایت

Posted on

کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کی تمام ترانتظامات مکمل، علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ، کالاش ثقافت اور مذہبی رسومات میں دخل اندازی سے گریز کرنیکی ہدایت

لوئیر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں ۱۳مئی سے شروع ہونے والا کالاش کمیونٹی کی مشہور تہوار چیلم جوشٹ کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر دیۓ گۓ ہیں۔جاری پریس ریلیز کے مطابق لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں۔ سیاحوں کی مدد و رہنمائی کیلۓ ڈیسکس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ انتظامی افسران فیلڈ میں تعینات ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے سیاح اور دیگر عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ علاقے کی ثقافت اور مذہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ بنا اجازت کے خواتین کی ویڈیو/فوٹو گرافی , اسلحے کی نمائش , یا باہر اگ جلانے اور الودگی پھیلانے سے گریز کریں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محسن اقبال کی زیر صدارت تہوار کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیسٹیول کے حوالے سے انتظامات , سیکیورٹی , سیاحوں کیلے انتظامات , ٹریفک پلان , پارکنگ اور روڈذ کے حوالے سے پلانز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تہوار کے دوران کیلاش ویلیز میں پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام , ٹوارسٹ فیسلیٹیشن سنٹرز کا قیام سیاحوں کے لیۓ ہوٹلز میں مکمل انتظامات اور خواتین سیاحوں کے لیۓ خصوصی انتظامات کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کو فیسٹیول کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو تہوار کے دوران سیاحوں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کیلۓ موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ اور تمام اداروں کو انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیلاش کمیونیٹی کے مذہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اور تہوار کے پرامن طریقے سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کیلۓ کوشاں ہے۔ اس حوالے سے ہر ممکن موثر اقدامات اٹھاۓ جائنگے۔ تا کہ علاقے کو سیاحت کے فروغ میں مدد ملے۔

chitraltimes dc lower chitral mohin iqbal chaired kalash festival chelum jusht festival

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102275

کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کے زیر صدارت اجلاس، سیاحوں کیلئے فسلٹیشن سنٹرزاور ٹریفک روانی کےلئے اضافی نفری تعینات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او افتخار شاہ

Posted on

کالاش فیسٹول چیلم جوشٹ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کے زیر صدارت اجلاس، سیاحوں کیلئے فسلٹیشن سنٹرزاور ٹریفک روانی کےلئے اضافی نفری تعینات کئے جائیں گے۔ ڈی پی او افتخار شاہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر صدارت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں کالاش فیسٹیول جوشی (چیلم جوشٹ) کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عمر دراز خان، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر تمیزالدین، پی ۔اے ٹو ڈی۔پی۔او نور زمان، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ ڈی۔ایس۔بی انسپکٹر علی احمد، ایس۔ایچ۔او تھانہ بمبوریت SI فیض الرحمن، ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI عبدالوکیل، ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن، ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن، ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت SI معراج الدین اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ جوشی فیسٹیول کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے ملکی/ غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے خصوصی فسلٹیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

لوئر چترال پولیس کیلاش کمیونٹی کے مذہبی رسومات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور تہوار کے پرامن طریقے سے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائنگے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے مزید کہا کہ کیلاش فیسٹیول کے دوران ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل جاری رکھنے اور سیاحوں کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر ٹریفک وارڈنز اور ٹوارزم پولیس کی اضافی نفریاں تعینات کئے جائیں۔

chitraltimes dpo chitral lower chaired kalash festival chelum jusht 1

chitraltimes dpo chitral lower chaired kalash festival chelum jusht 3

chitraltimes dpo chitral lower chaired kalash festival chelum jusht 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
102137