کالاش فیسٹول چوموس کی آمد، کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام بریر ویلی روڈ کی مرمت و بحالی کا کام مکمل
کالاش فیسٹول چوموس کی آمد، کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرانتظام بریر ویلی روڈ کی مرمت و بحالی کا کام مکمل
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کالاش کمیونٹی کی مذہبی تہوار چوموس کی آمد کے پیشِ نظر اہالیان علاقہ اور سیاحوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بریر ویلی روڈ کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
بریر روڈ کے کئی مقامات پر بڑے پتھروں اور چٹانی رکاوٹوں کے باعث مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اتھارٹی نے متعلقہ مقامات پر بلاسٹنگ کے ذریعے رکاوٹیں ہٹا دیں، جس کے نتیجے میں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھل گیا ہے۔
سڑک کی بحالی سے نہ صرف مقامی آبادی کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے بلکہ تجارت، ضروری اشیاء کی ترسیل اور روزمرہ سفر مزید بہتر ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چوموس فیسٹیول کے لیے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی نمایاں سہولت مل رہی ہے، جس سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔
کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی منہاس الدین کاکہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی خدمت اور سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے، اور مستقبل میں بھی ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔
دریں اثنا علاقے کے عوام نے کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور خصوصا ڈائریکٹر جنرل کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

