The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کالاش تہوار چترمس کے موقع پرکسی بھی یوٹیوبر اور ویلاگر کو بغیر اجازت کے ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر 

Posted on

کالاش تہوار چترمس کے موقع پرکسی بھی یوٹیوبر اور ویلاگر کو بغیر اجازت کے ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے وادی کیلاش میں شروع ہونیوالے چوموس تہوار کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چوموس تہوار کے لیے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو وادی بمبوریت میں صفائی،سیکیورٹی اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی یوٹیوبر اور ویلاگر کو بغیر اجازت کے ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کیلاش قبیلے کے لوگ اپنی روایات کے مطابق اپنی مذہبی تہوار مناسکے،

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے وادی کیلاش میں موجود مختلف ہوٹلز اور گیسٹ ہاوٗسز کا معائنہ کیا۔انہوں نے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز میں صفائی اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیاحوں سے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے نرخنامے اور کھانے پینے کے معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے ہوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گران فروشی سے اجتناب کریں اور سیاحوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے اور اشیائے خوردونوش کی فروخت معیاری اور سرکاری نرخنامے کے مطابق یقینی بنائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی اور شکایت کی صورت میں گیسٹ ہاوس اور ہوٹل مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دریں اثناء کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے ایون بمبوریت روڈ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ریزیڈنٹ انجنیئرکو غیر حاضر پایا۔انہوں نے ر یزیڈنٹ انجنیئرکے خلاف متعلقہ حکام سے رابط کیا۔اس مو قع پر ایون بمبوریت روڈ پر تعمیراتی کام کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہد ایت کہ وہ ہ ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیں اور تعمیراتی کام میں اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

اسی طرح بمبوریت آفیسر میس میں چترال سکاوٹس 146ونگ کے ونگ کمانڈر قیصر رضا کی زیر صدارت کیلاش تہوار چترمس کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے۔اے۔سی عدنان حیدر ملوکی، پولیس کے نمائندے , محکمہ سیاحت کے نمائندے , اور متعلقہ اداروں کے سربراہان , علاقہ عمائدین , کیلاش قبیلے کے قاضی اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ افسران نے 16 دسمبر سے شروع ہونے والے چوموس تہوار کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔افسران نے متعلقہ اداروں کے سربراہاں کو صفائی , سیکیورٹی اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

chitraltimes kalasha festival arrangement

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83019

کالاش تہوار چترمس کے ختم ہونے تک دفعہ 144نافذ، میڈیا انٹرویو اورویڈیوگرافی پر پابند عائد

کالاش تہوار چترمس کے ختم ہونے تک دفعہ 144نافذ، میڈیا انٹرویو اورویڈیوگرافی پر پابند عائد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر 13 سے 22 دسمبر 2023 تک کالاش تہوا چترمس (چومس ) کے ختم ہونے تک ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش، ویڈیو گرافی اور کالاش کمیونٹی کے کسی فرد سے میڈیا انٹرویو لینے پر پابندی عائد ہوگی۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد کیا ہے۔ جس میں ڈی پی او سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داراں موجودتھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ غیر مقامی میڈیا خاص کر سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کالاش کمیونٹی کے سادہ لوح افراد سے انٹرویو لیکر انکو غلط انداز میں شائع کرکے کالاش کمیونٹی کی تشخص کو کئی دفعہ نقصان پہنچا چکے ہیں۔جس پر کالاش کمیونٹی نالاں ہے اور انھوں نے اعلیٰ حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے تھے۔

chitraltimes dc lower imposed 144 during kalash festival

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83001