The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کاغ لشٹ آنے والے بعض موٹر سوار ان سبزہ زار وں کو روندتے ہوئے اس کی قدرتی حسن کو برباد کررہے ہیں، نوٹس لیا جائے۔ عوامی حلقے 

کاغ لشٹ آنے والے بعض موٹر سوار ان سبزہ زار وں کو روندتے ہوئے اس کی قدرتی حسن کو برباد کررہے ہیں، نوٹس لیا جائے۔ عوامی حلقے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں تحصیل موڑکھو اور مستوج کے سنگھم میں واقع 11کلومیٹر طویل سطح مرتفع کاغ لشٹ کا حسن حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد مزید نکھر گئی ہے جہاں پکنک پر آنے والوں کا تانتا باندھ گیا ہے جوکہ لویر چترال اور اپر چترال کے اضلاع کی مختلف وادیوں سے ٹولیوں کی شکل میں یہاں پہنچ رہے ہیں۔

دریں اثناء عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ کاغ لشٹ آنے والے بعض موٹر سوار ان سبزہ زار وں کو روندتے ہوئے اس کی قدرتی حسن کو برباد کررہے ہیں جنہیں کوئی لگا م دینے والا نہیں ہے۔ انہوں نے ڈی سی اپر چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل سبزہ زاروں میں موٹر گاڑیاں دوڑانے پر پابندی عائد کی جائے۔

chitraltimes Kaghlasht drafting

chitraltimes Kaghlasht

\

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100767