اپرچترال انتظامیہ کے زیراہتمام کاغلشٹ میں منعقدہ سنوفیسٹول اختتام پذیر
اپرچترال انتظامیہ کے زیراہتمام کاغلشٹ میں منعقدہ سنوفیسٹول اختتام پذیر
چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) اپرچترال انتظامیہ کے زیر اہتمام کاغ لشٹ میں جاری سنوفیسٹول اختتام پذیر ہوا ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور شیلڈ تقسیم کی ۔
دریائے مستوج اور تورکہو موڑکہو کے سنگم میں واقع وسیع وعریض میدان کاغ لشٹ میں پہلی دفعہ سنوفیسٹول کا میدان سجھا، رنگا رنگ سنوفیسٹول جس میں اسکئینگ، اسکیٹنگ اور پراگلائیڈنگ کے علاوہ چترال کے روایتی کھیل اور ثقافتی شو شامل تھے۔ دو دن جاری رہنے کے بعد اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
ایونٹ کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہرالاسلام تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی، ونگ کمانڈر مستوج لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار علی تنولی ، انتظامی آفیسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، کھلاڑی حضرات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے پروگرام کو رونق بخشی۔ پروگرام کے احتتام پر مہمانوں نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی۔
کمشنر نے اپنے خطاب میں فیسٹول کو آئندہ ذیادہ وسیع پیمانے پر منعقد کرکے اس کے ذریعے ونٹر ٹورزم کو ترقی دینے کی عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اپنی جعرافیائی محل وقوع اور برف پوش پہاڑوں کی خوب صورتی میں یہ مقام بہت ہی اہم ہے اور برف پر کھیلی جانے والی کھیلوں میں مقامی افراد بھی کسی سے پیچھے سے نہیں ہیں اور ہمیں اس پوٹنشل سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔













