The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ہنگو: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او خالد خان زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل،  5 دہشتگرد ہلاک

ہنگو: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او خالد خان زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل،  5 دہشتگرد ہلاک

ہنگو( چترال ٹائمزرپورٹ)ہنگو میں شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او زخمی ہوگئے۔ڈی پی او محمد خالد چترالی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد خالد کو تین گولیاں لگی ہیں،جن میں دو بازو پر اور ایک پیٹ پرلگی ہے، انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے، علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،جس کی قیادت ڈی پی او خود کررہے تھے۔  پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او تھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے، کئی زخمی ہوئے، ڈی پی او ہنگو کو بھی گولی لگی ہے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈی پی او سے بات کی ہے ان کے حوصلے بلند ہیں۔آئی جی ذوالفقار پولیس نے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں ڈی پی او خالد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے .

chitraltimes dpo khalid khan and imran khan

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
112038