The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال پولیس کی جانب سے ڈی پی او افتخار شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

لوئر چترال پولیس کی جانب سے ڈی پی او افتخار شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)   لوئر چترال سے تبادلہ ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ کے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد شفی شفا, ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن, ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین, ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین, ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت احمد عیسیٰ, ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم, ڈی ایس پی سیکیورٹی تمیزالدین, ڈی ایس پی حسن اللہ, جملہ ایس ایچ اوز،  ودیگر افسران کے علاوہ منسٹریل اسٹاف   شریک ہوئے۔

پولیس افسران نے اپنے خطاب میں ڈی پی او افتخار شاہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع لوئر چترال میں بطور ضلعی پولیس سربراہ ایک مثالی اور قابلِ تقلید مدتِ تعیناتی گزاری۔ افسران نے انہیں بھرپور انداز میں الوداع پیش کیا اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او افتخار شاہ نے لوئر چترال کے علما، عوام، تاجر یونین، ڈرائیور یونین، پریس کلب کے نمائندگان اور چترال پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوئر چترال میں تعیناتی ان کی سروس کا بہترین دور تھا، جہاں انہیں عوام اور پولیس فورس کی غیر معمولی محبت اور تعاون حاصل رہا۔

انہوں نے لوئر چترال میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فورس مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔

ڈی پی او افتخار شاہ نے کہا “میری نیک خواہشات اور دعائیں ہمیشہ لوئر چترال پولیس کے ساتھ رہیں گی۔ اگر دورانِ تعیناتی کسی سے نادانستہ دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ لوئر چترال کے عوام کی محبت، مہمان نوازی اور قانون دوستی ہمیشہ یاد رہے گی۔”

تقریب کے اختتام پر تبدیل ہونے والے ڈی پی او افتخار شاہ کو پولیس افسران کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے DC آفس لوئر چترال کے سٹاف اور لیویز سٹاف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ سے الوداعی ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
chitraltimes dc lower chitral giving away shield to dpo iftikhar shah

chitraltimes farewell party for dpo iftikhar shah chitral lower 10

chitraltimes farewell party for dpo iftikhar shah chitral lower 5 chitraltimes farewell party for dpo iftikhar shah chitral lower 6 chitraltimes farewell party for dpo iftikhar shah chitral lower 4 chitraltimes farewell party for dpo iftikhar shah chitral lower 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
116108