Chitral Times

ڈی سی اپر چترال محمد علی نے چارچ سنبھال لیا، پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتراور موثر بنانے کی ہدایت

ڈی سی اپر چترال محمد علی نے چارچ سنبھال لیا، اپرچترال کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پیر کے دن چارچ سنبھالنے کے بعد پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر اور موثر بنانے کی عرض سے اسسٹنٹ کمشنر مستوج افس کا دورہ کیا اور اپر چترال کے مختلف علاقوں سے آنے والے درخواستیوں اور جرنل پبلک سے ملے۔ انہوں نے لوگوں سے پبلک سروس ڈیلیوری سے متعلق بھی دریافت کئے۔ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ان کے دفتری عملہ کو لوگوں کی بہتر خدمت کرنے کی بھی ہدایت کی۔


دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کے نرخنامے چیک کئے۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو منافع خوری اور زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

chitraltimes DC upper chitral bazar visit2
chitraltimes DC upper chitral bazar visit
chitraltimes DC upper chitral bazar visit1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
50007