The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی ہدایت پر پولیس لائن میں دربار کا انعقاد، پولیس افسران وجوانوں کےمسائل کے حل کیلیے احکامات جاری

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی ہدایت پر پولیس لائن میں دربار کا انعقاد، پولیس افسران وجوانوں کےمسائل کے حل کیلیے احکامات جاری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی ہدایت پر پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی سمیٹ تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, ٹورازم پولیس,لیڈی کنسٹبلان, ایلٹ فورس,سی۔ٹی۔ڈی ,اسپیشل برانچ, ایف۔ار۔پی۔ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے دیگر افسران و جوانان نے شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے دربار میں شریک پولیس افسران و جوانوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ان کے حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہاکہ پولیس جوان اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں۔ ایس۔ایچ۔اوز اور محرر اسٹاف تھانے آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اللہ تعالی نے ہمیں عوام کی خدمت کے لئے چنا ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی۔پی۔او نے کہا کہ تمام شعبہ جات اور تھانوں میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کرکے پولیس کلچرل میں تبدیلی لائیں گے ۔انھوں نے جوانوں پر زور دیا کہ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں میں اضافہ کریں صرف سپہ سالار سے تبدیلی ممکن نہیں ٹیم ورک, محنت اور دیانتدری سے ہی تبدیلی ممکن ہے۔

ڈی۔پی۔او نے مزید کہا ہے کہ لوئر چترال قدرتی حسن سے مالا مال ہے پر امن فضاء اور خوشگوار ماحول بھی یہاں کی ایک بہت بڑی خاصیت ہے ۔یہاں پولیسنگ کا معیار بہت بہتر رہا ہے ۔

یہاں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا آنا جانا رہتا ہے اس سلسلے میں ٹوارازم پولیس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس کے کردار گفتار اور انداز بیان سے شفقت, اعلی ظرفی اور احترام انسانیت کی عملی جھلک نظر آنی چاہیے

ڈی۔پی۔او نے کہا کہ موجودہ حالات میں خیبرپختونخواہ پولیس حالات جنگ سے گزر رہی ہے ایسے نازک حالات میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے چوکس رہ کر سرانجام دیں۔دوران ڈیوٹی ہلمٹ اور جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ پولیس جوان محکمے کا اثاثہ ہے ان کے فلاح بہبود کا بھرپور خیال کیا جائے گا۔جوانوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

جوانوں کی تھوڑی سی تکلیف افسران پر نہایت سخت گزارتی ہے آپ کی معمولی غفلت سے آپ کے خاندان سمیت پوری فورس غمزدہ ہوتی ہے پولیس فرنٹ لائن پر دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے لیکن ساتھ میں اپنی حفاظت کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے۔

ڈی۔پی۔او نے تمام افسروں کو سختی سے ہدایت کہ کہ وہ اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھیں, منشیات فروش کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

WhatsApp Image 2023 03 08 at 3.56.06 PM chitraltimes chitral police lower darbar dpo address 2 chitraltimes chitral police lower darbar dpo address 4   chitraltimes chitral police lower darbar dpo address 1

chitraltimes chitral police lower darbar dpo address 13

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72305

تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی۔پی۔او لوئر چترال

تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی۔پی۔او لوئر چترال

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان(PSP) نے تھانہ دروش کا وزٹ کرکے تھانے کا ریکارڈ, حوالات اور بلڈنگ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے فرنٹ ڈسک کا وزٹ کرکے تمام زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈی۔پی۔او نے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل فوری حل کریں ۔ عوام کو انصاف اور ریلیف کی فراہمی پولیس کا فریضہ ہے۔ موجودہ حالات میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دی۔

اس کے علاوہ عوام دوست پولسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں تھانہ دروش میں معتبرات علاقہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم بھی موجود تھے پروگرام میں ,معتبرات علاقہ, علمائے کرام, تجار یونین کے نمائندے اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ شراکاء پروگرام سے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ معاشرتی جرائم کی روک تھام میں پولیس اور عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون انتہائی ضروری ہیں ۔آپ لوگوں کے تعاون سے علاقہ دروش میں جرائم کی روک تھام اور منشیات فروشان کے خلاف کاروائیوں میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوگی۔

ڈی۔پی۔او نے کہا کہ اپنے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام میں تجار یونین کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او نے کہا کہ لوئر شہر کی سیفٹی اور بازاروں میں چوری کے واردتوں کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر پولیس اہلکار مختلف جگہوں میں نصب شدہ سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیٹر کررہے ہیں کاروباری حضرات اپنے دوکانوں میں نصب شدہ سی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں کو پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لنک کرکے بازار کی سیکورٹی میں پولیس کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے عوام پر زور دیا کہ لوئر چترال سے منشیات کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کی معلومات پولیس کو دیں اور ان کے خلاف گواہی بھی دیں تاکہ معزز عدالت سے ان کو سخت سے سخت سزائیں ہوں۔ موجود حالات میں اپنے علاقوں میں غیر مقامی اور مشکوک افراد کی اطلاع بروقت پولیس کو دیں۔

پروگرم میں شریک افراد نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں پر لوئر چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ علاقے میں امن وامان, معاشرتی جرائم کی روک تھام اور منشیات کے خلاف مہم بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes dpo chitral lower drosh visit4 chitraltimes dpo chitral lower drosh visit3 chitraltimes dpo chitral lower drosh visit ashirat

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72155